بے روزگاری کے مسئلہ پر پرینکا گاندھی 8 مئی کو حیدرآباد میں کریں گی جلسہ سے خطاب

حیدرآباد کے سرورنگر میں پرینکا گاندھی کے جلسہ کا اہتمام کیا جائے گا جس کے لئے پارٹی کا ریاستی یونٹ سرگرم ہوگیا ہے اور انتظامات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>پرینکا گاندھی / ویڈیو گریب</p></div>

پرینکا گاندھی / ویڈیو گریب

user

یو این آئی

حیدرآباد: تلنگانہ اسمبلی کے جاریہ سال کے اواخر میں ہونے والے انتخابات کی تیاریوں کا اپوزیشن کانگریس نے آغاز کر دیا ہے۔ پارٹی کو نچلی سطح سے مستحکم کرنے، عوامی مسائل کو اجاگر کرنے کے لئے صدر تلنگانہ کانگریس ریونت ریڈی اور سی ایل پی لیڈر ملوبھٹی وکرامارکا سرگرم ہو چکے ہیں اور اب کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی 8 مئی کو حیدرآباد کا دورہ کریں گی جہاں وہ ریاست میں بے روزگاروں کے مسائل کو اجاگر کرنے کے لئے جاری پارٹی کی مہم کے حصہ کے طور پر جلسہ سے خطاب کریں گی۔

پرینکاگاندھی کرناٹک سے حیدرآباد پہنچیں گی۔ پڑوسی ریاست میں 10مئی کو انتخابات ہونے والے ہیں۔ حیدرآباد کے سرورنگر میں پرینکا گاندھی کے جلسہ کا اہتمام کیا جائے گا جس کے لئے پارٹی کا ریاستی یونٹ سرگرم ہوگیا ہے اور انتظامات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ پارٹی کو یہ توقع ہے کہ پرینکا گاندھی کے جلسہ سے پارٹی کیڈر میں نئی جان پیدا ہوگی اور پارٹی کو انتخابی فائدہ ہوگا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔