پرینکا گاندھی سہ روزہ دورہ پر لکھنؤ پہنچیں، ائیر پورٹ پر ہوا شاندار استقبال

لکھنؤ دورہ کے دوران پرینکا گاندھی ریاستی ایگزیکٹیو، عہدیداروں اور ضلع-سٹی صدور کے ساتھ میٹنگ کریں گی۔ اس دوران وہ اسمبلی الیکشن کی تیاریوں کو لے کر پارٹی لیڈروں سے خصوصی تبادلہ خیال کریں گی۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

آل انڈیا کانگریس کمیٹی (اے آئی سی سی) جنرل سکریٹری اور اتر پردیش انچارج پرینکا گاندھی جمعہ کو سہ روزہ دورہ پر لکھنؤ پہنچ گئیں۔ لکھنؤ ائیر پورٹ پر پرینکا گاندھی کا زوردار استقبال کیا گیا۔ ائیر پورٹ پر سینکڑوں کی تعداد میں لوگ موجود تھے۔

لکھنؤ قیام کے دوران پرینکا گاندھی پارٹی ہیڈکوارٹر پر ریاستی ایگزیکٹیو، عہدیداروں اور ضلع-سٹی صدور کے ساتھ میٹنگ کریں گی۔ پرینکا گاندھی اسمبلی الیکشن کی تیاریوں کو لے کر پارٹی لیڈروں سے خصوصی گفتگو بھی کریں گی۔ ریاستی کاگنریس کمیٹی میڈیا ڈپارٹمنٹ کے کنوینر اشوک سنگھ نے بتایا کہ لکھنؤ ائیر پورٹ سے عالم باغ، چار باغ، کے کے سی، برلنگٹن چوراہا، باپو بھون، ودھان بھون ہوتے ہوئے پرینکا گاندھی جی پی او واقع مہاتما گاندھی کے مجسمہ تک پہنچیں گی اور مجسمہ پر مالا پوشی کریں گی۔


ذرائع کے مطابق مالا پوشی کے بعد وہ ریاستی کانگریس ہیڈکوارٹر پہنچیں گی۔ 17 جولائی کو وہ امیٹھی و رائے بریلی کے بلاک کانگریس صدور سے ملاقات کریں گی۔ اس کے بعد امیدوار طلبا، بے روزگار منچ کے عہدیداروں کے ساتھ بھرتی گھوٹالہ اور رکی ہوئی تقرریوں کے تعلق سے میٹنگ کریں گی۔ اس کے علاوہ پرینکا کچھ دیگر لوگوں سے بھی ملاقات کریں گی اور الیکشن کی تیاریوں کو لے کر بات چیت ہوگی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔