یوپی انتخاب: وارانسی واقع کبیر چورا مٹھ پہنچیں پرینکا گاندھی، سہ روزہ قیام کا فیصلہ

کبیر چورا مٹھ میں سَنت کبیرداس جی نے اپنی پوری زندگی گزاری تھی، یہ مٹھ کبیرداس کی تعلیمات، پیغامات اور یادوں کا مرکز ہے۔

پرینکا گاندھی، تصویر ٹوئٹر @INCIndia
پرینکا گاندھی، تصویر ٹوئٹر @INCIndia
user

قومی آوازبیورو

اتر پردیش اسمبلی انتخاب 2022 کے ساتویں اور آخری مرحلے کے لیے دیگر پارٹیوں کے ساتھ کانگریس بھی انتخابی تشہیر میں مصروف ہے۔ اس درمیان کانگریس کی قومی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی وارانسی واقع کبیرچورا مٹھ پہچنیں۔ انھوں نے آئندہ 3 دن تک مٹھ میں قیام کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پرینکا گاندھی نے مٹھ پہنچ کر کبیرداس کی ’مولگادی‘ میں دَرشن کیے۔ اس موقع پر مہنت نے کبیرداس کی یادوں کو ان کے ساتھ شیئر کیا۔

واضح رہے کہ سنت کبیرداس کی ثقافتی اہمیت بھی بہت زیادہ ہے۔ کبیرچورا مٹھ میں سَنت کبیرداس جی نے اپنی پوری زندگی گزاری تھی۔ یہ مٹھ کبیرداس کی تعلیمات، پیغامات اور یادوں کا مرکز ہے۔ ملک بھر سے کبیر کے ماننے والے لوگ کبیرچورا مٹھ پہنچتے ہیں۔ 1934 میں مہاتما گاندھی جی نے بھی اس مٹھ کا دورہ کیا تھا۔ یہاں سابق وزیر اعظم پنڈت جواہر لال نہرو بھی کئی بار پہنچ چکے ہیں۔ اس کے علاوہ قومی شاعر رویندرناتھ ٹیگور اکثر اس مقام کو اپنا ڈیرا بناتے تھے۔

یوپی انتخاب: وارانسی واقع کبیر چورا مٹھ پہنچیں پرینکا گاندھی، سہ روزہ قیام کا فیصلہ
یوپی انتخاب: وارانسی واقع کبیر چورا مٹھ پہنچیں پرینکا گاندھی، سہ روزہ قیام کا فیصلہ
یوپی انتخاب: وارانسی واقع کبیر چورا مٹھ پہنچیں پرینکا گاندھی، سہ روزہ قیام کا فیصلہ
یوپی انتخاب: وارانسی واقع کبیر چورا مٹھ پہنچیں پرینکا گاندھی، سہ روزہ قیام کا فیصلہ
یوپی انتخاب: وارانسی واقع کبیر چورا مٹھ پہنچیں پرینکا گاندھی، سہ روزہ قیام کا فیصلہ
یوپی انتخاب: وارانسی واقع کبیر چورا مٹھ پہنچیں پرینکا گاندھی، سہ روزہ قیام کا فیصلہ

کہا جا رہا ہے کہ وارانسی میں کبیرچورا مٹھ کو اپنا ٹھکانہ بنا کر کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے ایک بہت بڑا سیاسی پیغام دیا ہے۔ سنت کبیر داس جی کے سماجی انصاف اور برابری کے پیغام سے اتر پردیش کا دلت اور انتہائی پسماندہ طبقہ بہت قربت رکھتا ہے۔ اتر پردیش کے ساتویں مرحلہ میں جہاں انتخاب ہونا ہے ان مقامات پر انتہائی پسماندہ ذاتوں اور دلتوں کی تعداد بہت زیادہ ہے۔

یوپی انتخاب: وارانسی واقع کبیر چورا مٹھ پہنچیں پرینکا گاندھی، سہ روزہ قیام کا فیصلہ

کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے دلت و انتہائی پسماندہ طبقہ کے حقوق کے لیے لگاتار آواز اٹھائی ہے۔ انھوں نے اپنے انتخابی منشور میں بھی دلت و انتہائی پسماندہ طبقہ کے لیے کافی دور رس نتائج والے اعلانات کیے ہیں۔ کبیرچورا مٹھ کا ٹھکانہ پرینکا کی جدوجہد اور سماجی انصاف کو مضبوط کرنے اور ان کی کوششوں کو لے کر ایک بڑا پیغام دے گا۔

وارانسی کے سیاسی پنڈتوں کا ماننا ہے کہ پرینکا گاندھی نے کبیرچورا مٹھ کے ذریعہ تہذیبی و ثقافتی دنیا کو بھی ایک بڑا پیغام دیا ہے۔ کبیر چورا مٹھ کے آس پاس گلیوں میں ہندوستانی فنون کی مشہور ہستیوں اور پدم ایوارڈ فاتحین کے گھر ہیں۔ یہ لوگ ہندوستانی فنون کے ستون ہیں۔ لوگ قیاس لگا رہے ہیں کہ پرینکا اس محلے میں وقت گزار کر ہندوستانی ماہرین فن کے ذریعہ پورے وارانسی میں ایک اچھا پیغام بھیجنا چاہتی ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔