پرینکا گاندھی نے رکشا بندھن کے تہوار پر بھائی راہل گاندھی سے متعلق دیا بڑا بیان

رکشا بندھن کے موقع پر اپنے ٹوئٹ میں پرینکا گاندھی نے لکھا ہے کہ "ہر سکھ دکھ میں ساتھ رہتے ہوئے میں نے اپنے بھائی سے محبت، سچائی اور صبر کا ساتھ سیکھا ہے۔ مجھے ایسا بھائی ملنے پر فخر ہے۔"

تصویر ٹوئٹر پرینکا گاندھی
تصویر ٹوئٹر پرینکا گاندھی
user

تنویر

کورونا بحران کے سبب رکشا بندھن کا تہوار آج پورے ملک میں انتہائی احتیاط کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ اس درمیان صدر جمہوریہ اور وزیر اعظم سمیت مختلف سیاسی لیڈروں نے عوام کو مبارکباد پیش کیں۔ کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے اس موقع پر اپنے بھائی راہل گاندھی کے حوالے سے انتہائی اہم ٹوئٹ کیا اور بتایا کہ راہل ان کی زندگی میں کتنی اہمیت رکھتے ہیں۔

بہن اور بھائی کی لازوال محبت والے اس تہوار کے موقع پر اپنے ٹوئٹ میں پرینکا گاندھی نے لکھا ہے کہ "ہر سکھ دکھ میں ساتھ رہتے ہوئے میں نے اپنے بھائی سے محبت، سچائی اور صبر کا ساتھ سیکھا ہے۔ مجھے ایسا بھائی ملنے پر فخر ہے۔" ساتھ ہی انھوں نے ہم وطنوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے لکھا ہے کہ "سبھی ہم وطنوں کو پاکیزہ تہوار رکشا بندھن کی دل کی گہرائیوں سے مبارکباد۔"


قابل ذکر ہے کہ اس سے قبل راہل گاندھی نے بھی رکشا بندھن کے موقع پر ہم وطنوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ایک ٹوئٹ کیا۔ اس میں انھوں نے لکھا ہے کہ "آپ سبھی کو رکشا بندھن کی مبارکباد۔" ٹوئٹ کے ساتھ راہل گاندھی نے ایک تصویر بھی شیئر کی ہے جس میں وہ اپنی بہن پرینکا گاندھی کو گلے لگا رہے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 03 Aug 2020, 4:45 PM