پرینکا گاندھی ’انتم ارداس‘ میں شرکت کے لئے لکھنؤ سے لکھیم پور کھیری کے لئے روانہ

سنیوکت کسان مورچہ نے منگل کو ’یومِ کسان شہید‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اتر پردیش کے تکونیا میں کل لکھیم پور کھیری تشدد کے شہیدوں کا آخری ارداس ہوگا۔

پرینکا گاندھی، تصویر ٹوئٹر INCIndia
پرینکا گاندھی، تصویر ٹوئٹر INCIndia
user

قومی آوازبیورو

کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی لکھنؤ ائیر پورٹ سے لکھیم پور کھیری کے لئے روانہ ہو گئی ہیں۔ وہ لکھیم پور کھیری میں ہوئے تشدد میں جان گنوانے والے کسانوں کے لئے دعائیہ اجلاس میں شریک ہوں گی۔ واضح رہے سنیوکت کسان مورچہ نے منگل کو ’یومِ کسان شہید‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اتر پردیش کے تکونیا میں کل لکھیم پور کھیری تشدد کے شہیدوں کا آخری ارداس ہوگا۔

کسان مورچہ نے ایک پریس بیان میں کہا تھا کہ ’’تکونیا میں دعائیہ جلسہ میں ہزاروں کسانوں کے شامل ہونے کی امید ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ اجے مشرا کی برخاستگی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ غیر جانبدارانہ جانچ کے لیے یہ ضروری ہے۔ اس سلسلے میں انھوں نے ایک ٹوئٹ بھی کیا تھا جس میں لکھا تھا ’’وزیر کا بیٹا کسانوں کے قتل کے الزام میں گرفتار۔ کیا اب بھی وزیر کو اپنے عہدہ پر برقرار رہنے کا حق ہے؟ غیر جانبدارانہ جانچ اور انصاف کے لیے مرکزی وزیر کی برخاستگی ضروری ہے۔‘‘ ٹوئٹ کے آخر میں پرینکا گاندھی نے وزیر اعظم نریندر مودی سے یہ بھی گزارش کی تھی کہ وہ اپنے وزیر کو تحفظ فراہم کرنا بند کریں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔