معیشت درست کرنے کے بجاے ’کامیڈی سرکس‘ چلا رہی ہے حکومت: پرینکا گاندھی

پیوش گوئل کے بیان پر پرینکا گاندھی نے ٹوئٹ کر کہا کہ بی جے پی لیڈر دوسروں کی کامیابیوں کو جھٹلانے میں لگے ہیں۔ جبکہ آپ کا کام معیشت کو بہتر بنانا ہے نہ کہ کمیڈی سرکس چلانا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے نوبل انعام کے لئے منتخب اکانومسٹ ابھیجیت بنرجی کے تناظر میں مرکزی وزیر پیوش گوئل کے تبصرہ کو لے کر حملہ بولا ہے، انہوں نے کہا کہ وزراء کا کام 'کمیڈی سرکس' چلانا نہیں بلکہ معیشت کو بہتر بنانا ہے۔

معیشت درست کرنے کے بجاے ’کامیڈی سرکس‘ چلا رہی ہے حکومت: پرینکا گاندھی

پرینکا گاندھی نے حال ہی میں نوبل ایوارڈ پانے والے ماہر معاشیات ہندوستانی نژاد امریکی شہری ابھیجیت بنرجی اور ملک کی تباہ حال معیشت پر بھارتیہ جنتا پارٹی کے لیڈروں اور مرکزی وزرا کی طرف سے دیئے جارہے عجیب وغریب بیانوں پر سنیچر کو طنز کرتے ہوئے کہا کہ انہیں ادھرادھر کی ہانکنے کے بجائے ملک کے عوام کے تئیں اپنی ذمہ داری کو سمجھنا چاہیے۔

انہوں نے ٹوئٹ کیا کہ ’’بی جے پی لیڈروں کو جو کام ملا ہے اس کو کرنے کے بجائے دوسروں کی کامیابیوں کو جھٹلانے میں لگے ہیں۔ نوبل انعام پانے والے نے اپنا کام ایمانداری سے کیا، نوبل ایوارڈ حاصل کیا۔ معیشت تباہ ہوتی جا رہی ہے۔ آپ کا کام اس کو بہتر کرنا ہے نہ کی کامیڈی سرکس چلانا۔‘‘


بتا دیں کہ نوبل انعام جیتنے کے بعد ماہر اقتصادیات ابھیجیت بنرجی نے کہا تھا کہ ہندوستانی معیشت ڈگمگاتی حالت میں ہے اور اس وقت دستیاب اعداد و شمار یہ بھروسہ نہیں دلاتے ہیں کہ ملک کی معیشت جلد پٹری پر آ سکتی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔