وزیر اعظم مودی کا الہ آباد کا دورہ، 2 لاکھ خواتیں سے کریں گے خطاب

وزیر اعظم کے پریاگ راج میں تقریباً دو گھنٹے کے قیام کے لیے شہر بھر میں سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں۔ پی ایم مودی عارضی شیڈول کے مطابق منگل کو دوپہر 12:45 بجے بمراولی ہوائی اڈے پر پہنچیں گے۔

پی ایم مودی، تصویر آئی اے این ایس
پی ایم مودی، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

پریاگ راج: وزیر اعظم نریندر مودی منگل کو اتر پردیش کے پریاگ راج میں منعقد ہونے والے 'ماتر شکتی سمان سماروہ' میں دو لاکھ سے زیادہ خواتین سے خطاب کریں گے۔ ان کے پریاگ راج کے دورے کے دوران مقامی انتظامیہ نے سیکورٹی اور انتظامات کو حتمی شکل دے دی ہے۔

وزیر اعظم کے پریاگ راج میں تقریباً دو گھنٹے کے قیام کے لیے شہر بھر میں سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں۔ پی ایم مودی عارضی شیڈول کے مطابق منگل کو دوپہر 12:45 بجے بمراولی ہوائی اڈے پر پہنچیں گے۔ یہاں سے وہ ہیلی کاپٹر کے ذریعے پریاگ راج کے پریڈ گراؤنڈ پہنچیں گے۔ اس دوران اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ بھی موجود رہیں گے۔


اپنی نوعیت کے اس منفرد پروگرام میں حصہ لینے کے لیے وزیر اعظم مودی اور یوگی دوپہر 1:10 بجے مقام پر پہنچ کر ایک نمائش کا افتتاح کریں گے۔ اس کے بعد وہ خواتین کے ذریعہ چلائے جانے والے سیلف ہیلپ گروپس کے بینک کھاتوں میں 1000 کروڑ کی رقم منتقل کریں گے۔ اس کے ساتھ وہ 202 سپلیمنٹری نیوٹریشن مینوفیکچرنگ یونٹس کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے اور کنیا سمنگلا یوجنا کی رقم ایک لاکھ ایک ہزار بیٹیوں کے بینک کھاتوں میں منتقل کریں گے۔

اس کے بعد وہ تقریباً 2.5 لاکھ خواتین سے خطاب کریں گے جو 75 اضلاع سے پروگرام میں شرکت کے لیے پہنچی ہیں۔ اس دوران 4 منٹ کی مختصر فلم دیکھنے کے بعد وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ ایس ایچ جی کی خواتین کے تجربات سے آگاہ کریں گے۔ اس کے بعد دوپہر 1:30 بجے وزیر اعلیٰ یوگی اور 1:50 بجے وزیر اعظم مودی خواتین سے خطاب کریں گے۔ پروگرام کے اختتام کے بعد وزیر اعظم دوپہر 2:45 بجے دہلی کے لیے روانہ ہوجائیں گے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔