جو بائیڈن کے رابطے میں آنے والا ایک ملازم کورونا سے متاثر

واشنگٹن: وائٹ ہاؤس کا ایک ملازم جو حال ہی میں امریکی صدر جو بائیڈن کے ساتھ رابطے میں آیا تھا وپ کووڈ-19 کے ٹیسٹ میں پازیٹو پایا گیا ہے

جو بائیڈن، تصویر یو این آئی
جو بائیڈن، تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

واشنگٹن: وائٹ ہاؤس کا ایک ملازم جو حال ہی میں امریکی صدر جو بائیڈن کے ساتھ رابطے میں آیا تھا وپ کووڈ-19 کے ٹیسٹ میں پازیٹو پایا گیا ہے۔ وائٹ ہاؤس کی ترجمان جین ساکی نے بیان جاری کرکے یہ اطلاع دی ۔ملازم 17 دسمبر کو مسٹر بائیڈن کے رابطے میں آئے تھے۔

ساکی نے کہا، ’’ایک درمیانے درجے کا ملازم پیر کی صبح کووڈ 19 کے ٹیسٹ میں پازیٹو پایا گیا ہے۔ تین دن پہلے جمعہ کو یہ ملازم تقریباً 30 منٹ تک ایئر فورس ون پر صدر کے قریب ٹھہرا تھا۔ اس ملازم کا صدر سے باقاعدہ رابطہ نہیں ہے۔‘‘ انہوں نے کہا، “اتوار کو صدر کا اینٹیجن ٹیسٹ کیا گیا اور رپورٹ منفی آئی۔ پیر کی صبح جب عملہ مثبت پایا گیا تو صدر کا دوبارہ پی سی آر ٹیسٹ کیا گیا اور رپورٹ منفی آئی۔ بدھ کو اس کا دوبارہ معائنہ کیا جائے گا۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔