وزیراعظم مودی آج ساگر میں سنت روی داس مندر کا  کریں گے بھومی پوجن

وزیر اعظم مودی سہ پہر 3.15 بجے ساگر کے ڈھانا میں قوم کے نام وقف مختلف پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے اور افتتاح کریں گے اور عام اجلاس سے خطاب کریں گے۔

وزیراعظم نریندر مودی، تصویر یو این آئی
وزیراعظم نریندر مودی، تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

ساگر: وزیر اعظم نریندر مودی آج مدھیہ پردیش کے ساگر کا دورہ کریں گے، یہاں سنت روی داس مندر کا سنگ بنیاد رکھنے کے ساتھ ضلع کو کروڑوں کے ترقیاتی کاموں کا تحفہ دیں گے۔ وزیر اعظم مودی اپنے شیڈول کے مطابق تقریباً ایک بجے نئی دہلی سے کھجوراہو ہوائی اڈے پر پہنچیں گے۔ وہ دوپہر 2.15 بجے ساگر کے بڈتوما میں سنت روی داس میموریل پہنچیں گے اور مندر کا بھومی پوجن اور سنگ بنیاد کریں گے۔

وزیر اعظم مودی سہ پہر 3.15 بجے ساگر کے ڈھانا میں قوم کے نام وقف مختلف پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے اور افتتاح کریں گے اور عام اجلاس سے خطاب کریں گے۔ اس کے بعد وزیر اعظم شام 5.35 بجے ڈھانا کے راستے کھجوراہو سے نئی دہلی کے لیے روانہ ہوں گے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔