وزیراعظم مودی آج پرواسی بھارتیہ کانفرنس کا باقاعدہ افتتاح کریں گے

سرکاری ذرائع کے مطابق پی ایم مودی کا خصوصی طیارہ صبح تقریباً 10 بجے اندور ہوائی اڈے پر پہنچنے کا امکان ہے۔ ہوائی اڈے پر پی ایم مودی کا استقبال کیا جائے گا۔

نریندر مودی، تصویر یو این آئی
نریندر مودی، تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

اندور: وزیر اعظم نریندر مودی آج اندور میں منعقد پرواسی بھارتیہ کانفرنس کا باضابطہ افتتاح کرنے کے ساتھ سربراہان مملکت سے ملاقات کریں گے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق پی ایم مودی کا خصوصی طیارہ صبح تقریباً 10 بجے اندور ہوائی اڈے پر پہنچنے کا امکان ہے۔ ہوائی اڈے پر پی ایم مودی کا استقبال کیا جائے گا۔ اس کے بعد وہ مقام بریلینٹ کنونشن سینٹر پہنچیں گے اور پرواسی بھارتیہ کانفرنس کا باقاعدہ افتتاح کریں گے۔

پی ایم مودی صبح تقریباً 10.30 بجے پرواسی بھارتیہ کانفرنس سے خطاب کریں گے۔ اس کے بعد، وہ پرواسی بھارتیہ کانفرنس میں منعقدہ نمائش ’آزادی کا امرت مہوتسو - کنٹریبویشن آف ڈایسپورا ان انڈین فریڈم اسٹرگل‘ کا افتتاح کریں گے۔ ہی ایم مودی اس کے بعد گیانا کے صدر ڈاکٹر محمد عرفان علی اور سورینام کے صدر چندریکا پرساد سنتوکھی کے ساتھ میٹنگ کریں گے۔ پی ایم مودی تقریباً 2.30 بجے خصوصی طیارے سے روانہ ہوں گے۔ کانفرنس کی اختتامی تقریب منگل کو منعقد ہوگی جس میں صدر دروپدی مرمو شرکت کریں گی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔