15 جنوری تک اسکول سردی کی وجہ سے بند، کیجریوال حکومت نے نجی اسکولوں کوجاری کی ایڈوائزری

ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن نے دہلی کے تمام سرکاری اور امداد یافتہ  اسکولوں میں 15 جنوری تک موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کیا ہوا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

دہلی میں زبردست ٹھنڈ ہے جس کی وجہ سے ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن، حکومت دہلی کی طرف سے پرائیویٹ اسکولوں کے لیے ایک ایڈوائزری جاری کی گئی ہے۔ ایڈوائزری میں موسم سرما کے پیش نظر اسکولوں کو 15 جنوری تک بند رکھنے کو کہا گیا ہے۔ دہلی کے زیادہ تر نجی اسکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات 8 جنوری تک تھیں اور اسکول آج  سے کھلنے والے تھے۔

دوسری طرف دہلی کے سرکاری اسکولوں میں یکم سے 15 جنوری تک موسم سرما کی تعطیلات ہیں، لیکن اب نجی اسکولوں کے لیے بھی ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے اسکولوں کو 15 جنوری تک بند رکھنے کو کہا گیا ہے۔


واضح رہے کہ دہلی کے سرکاری اسکولوں میں 9ویں اور 12ویں جماعت کے بورڈ کے طلبہ کے لیے 2 جنوری سے 14 جنوری تک کلاسیں چل رہی ہیں، تاکہ بچوں کے بورڈ امتحانات کی تیاری نہ رکے۔ اس سے قبل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن نے دہلی کے تمام اسکولوں میں 15 جنوری تک موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کیا تھا۔

واضح رہے کچھ نجی اسکول آج  سے کھلنے کی تیاری کر رہے تھے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کئی اسکولوں نے والدین کو نوٹس بھی بھیجے تھے کہ وہ اپنے بچوں کو واٹس ایپ گروپ اور ای میل کے ذریعے اسکول بھیجیں۔


دہلی میں اتوار کو کم سے کم درجہ حرارت 1.9 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا

اہم بات یہ ہے کہ ہندوستانی محکمہ موسمیات کے مطابق، دہلی کے صفدرجنگ میں اتوار کو کم سے کم درجہ حرارت 1.9 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ دہلی میں دن کا درجہ حرارت بھی 15-17 ڈگری رہا۔ ہندوستانی محکمہ موسمیات کے سینئر سائنسدان آر کے۔ جانمانی کے مطابق 10 جنوری سے ملک میں درجہ حرارت میں معمولی اضافہ ہوگا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔