وزیراعظم مودی بدھ پورنما کے موقع پر کشی نگر سے نیپال کے لمبینی کے لیے روانہ

وزیر اعظم مودی بدھ پورنما کے موقع پر لمبینی میں منعقد ہونے والے پروگراموں میں شرکت کریں گے۔ اس کے بعد وہ شام 4 بجے کے بعد کشی نگر واپس لوٹیں گے۔

پی ایم مودی، تصویر ٹوئٹر @myogiadityanath
پی ایم مودی، تصویر ٹوئٹر @myogiadityanath
user

یو این آئی

کشی نگر: وزیر اعظم نریندر مودی بدھ پورنما کے موقع پر بھگوان بدھ کے پرینیروان کے مقام کشی نگر پہنچے۔ وہ پیر کی صبح تقریباً 9:25 بجے کشی نگر بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پہنچے۔ اتر پردیش کے چیف سکریٹری درگاشنکر مشرا نے ہوائی اڈے پر وزیر اعظم مودی کا استقبال کیا۔ ہوائی اڈے سے وہ ہیلی کاپٹر کے ذریعے نیپال میں بھگوان بدھا کی جائے پیدائش لمبینی کے لیے روانہ ہوئے۔

وزیر اعظم مودی بدھ پورنما کے موقع پر لمبینی میں منعقد ہونے والے پروگراموں میں شرکت کریں گے۔ اس کے بعد وہ شام 4 بجے کے بعد کشی نگر واپس لوٹیں گے۔ وزیر اعظم مودی کا کشی نگر ہوائی اڈے پر وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ استقبال کریں گے۔ وہ شام 4:10 بجے کشی نگر میں بھگوان بدھا کے مرکزی مہاپرینروان استوپ پہنچیں گے۔


استوپ پر وزیر اعظم مودی شام 4.30 بجے تک بھگوان بدھ کی پوجا ارچنا کریں گے اور بدھ بھکشوؤں کو سنگھادان دیں گے۔ وزیر اعظم مودی استوپ پر تقریباً دس منٹ کے پروگرام میں شرکت کرکے شام 6.45 بجے کشی نگر سے لکھنؤ پہنچیں گے۔ واضح رہے کہ اتر پردیش کے اسمبلی انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی جیت کے نتیجے میں یوگی حکومت کے قیام کے بعد وزیر اعظم مودی کا پہلا قیام لکھنؤ میں ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */