وزیراعظم مودی نے ’آرمی ڈے‘ پر فوجیوں کو دی مبارکباد

وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کو آرمی ڈے کے موقع پر فوجیوں اور ان کے کنبوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ہماری فوج مضبوط، بہادر اور پرعزم ہے، جس نے ہمیشہ فخر سے ملک کا سر بلند کیا

تصویر بشکریہ ٹوئٹر / @VPSecretariat
تصویر بشکریہ ٹوئٹر / @VPSecretariat
user

یو این آئی

نئی دہلی: وزیراعظم نریندر مودی نے جمعہ کو آرمی ڈے کے موقع پر فوجیوں اور ان کے کنبوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ہماری فوج مضبوط، بہادر اور پرعزم ہے، جس نے ہمیشہ فخر سے ملک کا سر بلند کیا۔

مودی نے آرمی ڈے کے موقع پر ٹویٹ کرکے کہا ’’مادر وطن کی حفاظت میں لمحہ مستعد ملک کے طاقتور فوجیوں اور ان کے اہل خانہ کو آرمی ڈے کی مبارکباد۔ ہماری فوج مضبوط، بہادر اور پرعزم ہے، جس نے ہمیشہ ملک کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔ تمام اہل وطن کی طرف سے ہندوستانی فوج کو میرا سلام‘‘۔


ملک میں ہر سال 15 جنوری کو آرمی ڈے لیفٹیننٹ جنرل (بعد میں فیلڈ مارشل) کے. ایم کری یپا کو ہندوستانی فوج کا اعلی کمانڈرکا عہدہ سنبھالنے کی یاد میں منایا جاتا ہے۔ فیلڈ مارشل کری یپا نے 15 جنوری 1949 کو برطانوی اقتدار کے دوران ہندوستانی فوج کے آخری برطانوی اعلی کمانڈر جنرل رائے فرانسس بوچر سے عہدہ سنبھالا تھا۔

یہ دن فوجی پریڈوں، فوجی نمائشوں اور دیگر سرکاری تقریبات کے ساتھ نئی دہلی اور تمام فوج کے صدر دفاتر میں منایا جاتا ہے۔ اس دن ان تمام بہادر جنگجوؤں کو بھی سلام پیش کیا جاتا ہے جنہوں نے اپنے ملک اور عوام کی فلاح و بہبود کے لئے اپنی زندگیاں قربانی کردیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 15 Jan 2021, 10:18 AM