’وی بی-جی رام جی بل‘ پر صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے لگائی مہر

’وکست بھارت-روزگار اور اجیویکا مشن (گرامین) گارنٹی بل 2025‘ (وی بی-جی رام جی) اپوزیشن کی زبردست مخالفت کے دوران جمعرات (18 دسمبر) کو پارلیمنٹ میں پاس ہو گیا تھا۔

<div class="paragraphs"><p>صدر جمہوریہ دروپدی مرمو، تصویر یو این آئی</p></div>
i
user

قومی آواز بیورو

صدر جمہویہ دروپدی مرمو نے اتوار (21 دسمبر) کو ’وکست بھارت-روزگار اور اجیویکا مشن (گرامین) گارنٹی بل 2025‘ (وی بی-جی رام جی) کو منظوری دے دی۔ صدر جمہوریہ کی منظوری کے ستھ اب یہ بل قانون بن گیا۔ اس سے قبل یہ بل پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں پاس ہو چکا تھا۔ نئے قانون کے تحت اب دیہی خاندانوں کو ہر مالی سال 125 دن کے قانونی اجرت والے روزگار کی ضمانت دی جائے گی جو پہلے 100 دن تھی۔

حکومت اس بل کو آئندہ سال یکم اپریل سے نافذ کرنے کی تیاری میں ہے۔ یہ مجوزہ قانون 20 سال پرانے ’مہاتما گاندھی نیشنل رورل ایمپلائمنٹ گارنٹی ایکٹ‘ (منریگا) کی جگہ لے گا۔ اس بل کے تحت روزگار کی قانونی ضمانت اب 100 دنوں کے بجائے 125 تک بڑھ گئی ہے۔ مرکزی دیہی ترقی کی وزارت کے مطابق یہ بل منریگا کی جگہ لے گا اور اسے ’وکست بھارت 2047‘ کے وِژن کے مطابق تیار کیا گیا ہے۔ حکومت کا مقصد دیہی علاقوں میں آمدنی کے تحفظ کو مضبوط کرنے کے ساتھ ساتھ پائیدار پیداواری اثاثوں کی تعمیر کرنا ہے، تاکہ ہمہ جہت اور متوازن ترقی کو فروغ مل سکے۔


قانون کے التزامات کے تحت خواہش مند دیہی خاندانوں کو کم از کم 125 دن کا روزگار فراہم کرنا حکومت کی قانونی ذمہ داری ہوگی۔ مزدوری کی ادائیگی ہفتہ وار یا زیادہ سے زیادہ 15 دنوں کے اندر کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ مقررہ وقت کے اندر ادائیگی نہ ہونے کی صورت میں تاخیر کا معاوضہ دینے کا بھی التزام رکھا گیا ہے۔ واضح رہے کہ ’وی بی-جی رام جی بل‘ اپوزیشن کی زبردست مخالفت کے دوران جمعرات (18 دسمبر) کو پارلیمنٹ میں پاس ہو گیا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔