صدر جمہوریہ دروپدی مرمو کل 11 بہادر بچوں کو قومی ایوارڈ سے نوازیں گی

اس سال پردھان منتری راشٹریہ بال پرسکار ملک کے تمام خطوں سے چنے گئے گیارہ بچوں کو فن وثقافت 4، بہادری 1، اختراع 2، سماجی خدمت 1 اور کھیل کود 3 میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر عطا کئے جا رہے ہیں۔

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو
صدر جمہوریہ دروپدی مرمو
user

یو این آئی

نئی دہلی: صدر جمہوریہ دروپدی مرمو کل 23 جنوری 2023 کو وگیان بھون میں منعقدہ ایک تقریب میں غیر معمولی کارکردگی دکھانے والے گیارہ بچوں کو پردھان منتری راشٹریہ بال پرسکار 2023 سے سرفراز کریں گی۔ وزیر اعظم نریندر مودی پردھان منتری راشٹریہ بال پرسکار پانے والے بچوں سے 24 جنوری 2023 کو ملیں گے۔

عورتوں اور بچوں کی بہبود کی وزیر اسمرتی ایرانی 24 جنوری کو بچوں سے ملیں گی اور مخصوص زمروں کے تحت ان بچوں کی غیر معمولی کارکردگی کو سراہیں گی۔ اس موقع پر وزیر مملکت ڈاکٹر منجپارا مہندر بھائی بھی بہ نفس نفیس موجود ہوں گے۔


حکومت ہند بچوں کی غیر معمولی کامیابی کے اعتراف میں پردھان منتری راشٹریہ بال پرسکار عطا کرتی ہے۔ یہ انعامات پانچ سے اٹھارہ سال کے درمیان عمر والے بچوں کو دیئے جاتے ہیں۔ چھ زمروں کے تحت یہ انعام عطا کئے جاتے ہیں جو یہ ہیں:۔ آرٹ اینڈ کلچر، بہادری، اختراع، تعلیمی استعداد، سماجی خدمت اور کھیل کود۔ پی ایم آر بی پی کے ہر انعام یافتہ بچے کو ایک تمغہ، ایک لاکھ روپے نقد اور ایک سند دی جاتی ہے۔

اس سال پردھان منتری راشٹریہ بال پرسکار ملک کے تمام خطوں سے چنے گئے گیارہ بچوں کو فن وثقافت (4) بہادری،(1) اختراع (2) سماجی خدمت (1) اور کھیل کود (3) میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر عطا کئے جا رہے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔