مرکزی حکومت اب ’امیزون‘ اور ’فلپکارٹ‘ کو ٹکر دینے کی کر رہی تیاری، اگربتی و ٹوتھ برش فروخت کرنے کا منصوبہ!

حکومت امیزون و فلپکارٹ سے مقابلہ کرنے کے لیے میدان میں اتر گئی ہے۔ آٹا، دال، چاول کے بعد اب اگربتی اور ٹوتھ برش بھی فروخت کرنے کی تیاری شروع ہو چکی ہے۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: مرکزی حکومت امیزون اور فلپکارٹ جیسی ای-کامرس کمپنیوں کو ٹکر دینے کے لیے میدان میں اتر گئی ہے۔ وہ اب آٹا، دال اور چاول کے بعد اگربتی اور ٹوتھ برش بھی فروخت کرنے کی تیاری کر رہی ہے۔ حکومت ابھی ایک منصوبہ تیار کر رہی ہے تاکہ پی ڈی ایس شاپ یعنی سرکاری راشن کی دوکانوں پر کنزیومر ڈیوریبل پروڈکٹس کی آن لائن فروخت کی جا سکے۔

حکومت کے اس قدم کی وجہ سے امیزون اور فلپکارٹ جیسی بڑی ای کامرس کمپنیوں کو آنے والے دنوں میں سخت مقابلے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ حکومت او این ڈی سی کے ذریعے کنزیومر ڈیوریبل پروڈکٹس کو فروخت کرنا چاہتی ہے۔ او این ڈی سی کا ہدف ای کامرس میں فلپکارٹ اور امیزون جیسی بڑی کمپنیوں کے تسلط کو ختم کرنا ہے۔ دراصل او این ڈی سی حکومت کے ذریعے تیار ایک ای کامرس پلیٹ  فارم ہے۔ ابھی پی ڈی ایس شاپ یعنی سرکاری راشن کی دوکانوں کو آن لائن بازار سے جوڑنے کی تیاری کی جا رہی ہے۔


حکومت کی اس تیاری کے بعد کنزیومر راشن کی دوکانوں سے ٹوتھ برش، اگربتی کے علاوہ دیگر ضروری اشیا آن لائن خرید سکیں گے۔ حکومت کے اپنے ای کامرس پیلٹ فارم او این ڈی سی کے ذریعے اسے ممکن بنایا جائے گا۔ فی الحال اسے ہماچل پردیش کے اونا اور حمیر پور اضلاع میں آزمائشی بنیادوں پر چلایا جا رہا ہے۔ اگر سب کچھ ٹھیک رہا تو اسے پوری ریاست میں نافذ کیا جائے گا۔ اس سے راشن کے دکانداروں کو فائدہ ہوگا کیونکہ انہیں زیادہ خریدار ملیں گے اور وہ بڑے ریٹیلرس سے بھی آسانی سے مقابلہ کر سکیں گے۔ جو لوگ خود آن لائن شاپنگ نہیں کر پاتے ہیں وہ بھی راشن کی دوکانوں سے آن لائن آرڈر دے سکیں گے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔