ایکسپریس وے اور نیشنل ہائی وے پر ٹول ٹیکس میں 5 سے 10 فیصد تک اضافہ کرنے کی تیاری

نیشنل ہائی ویز اتھارٹی آف انڈیا (این ایچ اے آئی) کے پروجیکٹ امپلی منٹیشن یونٹ نے (پی آئی یو) ایکسپریس ویز اور نیشنل ہائی ویز پر ٹول ٹیکس بڑھانے کا فیصلہ کر لیا ہے

<div class="paragraphs"><p>آئی اے این ایس</p></div>

آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: نیشنل ہائی ویز اتھارٹی آف انڈیا (این ایچ اے آئی) کے پروجیکٹ امپلی منٹیشن یونٹ نے (پی آئی یو) ایکسپریس ویز اور نیشنل ہائی ویز پر ٹول ٹیکس بڑھانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اس کے تحت یکم اپریل سے این ایچ اے آئی ٹول کی شرح میں 5 سے 10 فیصد تک اضافہ کیا جا سکتا ہے۔

واضح رہے کہ اس وقت ایکسپریس وے پر 2.19 روپے فی کلومیٹر کے حساب سے ٹول ٹیکس وصول کیا جا رہا ہے۔ اب اس میں 10 فیصد اضافہ کیا جائے گا۔ 25 مارچ تک تمام پی آئی یوز سے نظرثانی شدہ ٹول نرخوں کے لیے تجاویز بھیجی جائیں گی۔ سڑک اور ٹرانسپورٹ کی وزارت کی منظوری کے بعد یکم اپریل سے ان پر عمل درآمد کا امکان ہے۔ کاروں اور ہلکی گاڑیوں کے ٹول کی شرح میں 5 فیصد اضافہ، بھاری گاڑیوں کے ٹول ٹیکس میں 10 فیصد اضافہ کیا جا سکتا ہے۔


واضح رہے کہ اس وقت ایکسپریس وے پر روزانہ تقریباً 20 ہزار گاڑیاں چل رہی ہیں۔ ایکسپریس وے پر گاڑیوں کی تعداد میں دن بہ دن اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ ایک اندازے کے مطابق آنے والے وقت میں ایکسپریس وے پر روزانہ تقریباً 50 سے 60 ہزار گاڑیاں گزرنا شروع ہو جائیں گی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔