گونڈہ اسمبلی حلقہ میں ووٹ چوری کے خلاف منعقد ہونے والی عظیم الشان ریلی کی تیاریاں زوروں پر

مخدوم خان نے کہا کہ آج ووٹ چوری کے ذریعہ جمہوریت کی کھلے عام دھجیاں اڑائی جا رہی ہیں اور الیکشن کمیشن کی ملی بھگت سے بی جے پی سرکاریں بنانے میں کامیاب ہو رہی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>دہلی کانگریس کے لیڈران</p></div>
i
user

محمد تسلیم

نئی دہلی: دہلی پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر دیویندر یادو کی ایما پر آج یہاں گونڈہ اسمبلی حلقہ میں 14 دسمبر 2025 کو دہلی کے تاریخی رام لیلا میدان میں منعقد ہونے والی ووٹ چوری کے خلاف کانگریس کی عظیم الشان ریلی کو کامیاب بنانے کے لیے ایک اہم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔ میٹنگ کی صدارت اسمبلی انچارج مخدوم خان نے کی، جبکہ نظامت کے فرائض مختیار سنگھ نے بحسن و خوبی ادا کیے۔ میٹنگ میں ووٹ چوری اور ایس آئی آر کے خلاف عوام کو کس طرح بیدار کیا جائے اس پر تفصیل سے گفتگو کی گئی۔ ساتھ ہی اس بات پر زور دیا گیا کہ آئندہ 14 دسمبر کو ووٹ چوری کے خلاف کانگریس کی عظیم الشان ریلی ہونے جا رہی ہے، اس میں زیادہ سے زیادہ لوگ شرکت کیسے کریں۔ میٹنگ میں گونڈہ اسمبلی حلقہ کے چاروں بلاک صدور بھی موجود تھے، جنہوں نے یقین دہانی کرائی کہ وہ آج ہی سے پورے اسمبلی حلقہ میں لوگوں کے درمیان جا کر ووٹ چوری کے بارے میں عوام کو بتائیں گے اور ان کو 14 دسمبر کو رام لیلا میدان میں منعقد ہونے والی ریلی میں شامل ہونے کی دعوت بھی دیں گے۔ اس کے علاوہ ریلی والے دن بسوں کا معقول انتظام کیا جائے گا تاکہ رام لیلا میدان پہنچنے میں کسی بھی طرح کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

گونڈہ اسمبلی حلقہ میں ووٹ چوری کے خلاف منعقد ہونے والی عظیم الشان ریلی کی تیاریاں زوروں پر

اس موقع پر اپنی تقریر میں انچارج مخدوم خان نے کہا کہ آج ووٹ چوری کے ذریعہ جمہوریت کی کھلے عام دھجیاں اڑائی جا رہی ہیں اور الیکشن کمیشن کی ملی بھگت سے بی جے پی حکومت سرکاریں بنانے میں کامیاب ہو رہی ہے۔ اس کا انکشاف پوری دلیل کے ساتھ ہم سب کے ہر دل عزیز لیڈر راہل گاندھی جی کر چکے ہیں اور وہ اپنے موقف پر پوری مضبوطی کے ساتھ کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ووٹ چوری ایک سنگین مسئلہ ہے اور جمہوریت میں اگر کوئی ایسا کرتا ہے تو وہ کھلے عام جمہوریت کو داغ دار کرنے کا کام کر رہا ہے۔ آج ہمارے حق کی لڑائی راہل گاندھی لڑ رہے ہیں، ہمیں ان کے دست و بازو کو تقویت دینے کا کام کرنا ہے، اسی لیے آج کی یہ میٹنگ منعقد کی گئی ہے تاکہ 14 دسمبر کو جو عظیم الشان ریلی منعقد ہونے والی ہے وہ کامیاب ہو اور عام لوگ زیادہ سے زیادہ اس ریلی میں شرکت کر سکیں۔


مخدوم خان نے موجود لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں آج گونڈہ اسمبلی کے چاروں بلاکس میں دہلی کانگریس صدر دیویندر یادو کے حکم پر آیا ہوں تاکہ تیاریوں کا جائزہ لے سکوں۔ انہوں نے مشورہ دیتے ہوئے بلاکس صدور سے کہا کہ وہ ریلی سے قبل اور ریلی کے بعد فوٹو اور ویڈیو ضرور بنائیں تاکہ معلوم ہو سکے کہ کتنے لوگ ہمارے ساتھ ہیں اور ووٹ چوری کے خلاف مضبوطی کے ساتھ ہمارے ساتھ کندھا سے کندھا ملا کر چل رہے ہیں۔ اگر ہم ایسا کریں گے تو اس کا فائدہ آنے والی ریلیوں اور کانگریس کی مہم میں بھی دیکھنے کو ملے گا۔ میٹنگ کے آخر میں چاروں بلاک صدور مختیار سنگھ، راکیش پارچہ، راج کمار شرما، دنیش کمار نے مشترکہ طور پر کہا کہ ہم نے 14 دسمبر کو ہونے والی ریلی کی مکمل تیاریاں کر لی ہیں اور ہماری کوشش ہے کہ سب سے زیادہ لوگ گونڈہ اسمبلی حلقہ سے پہنچیں گے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔