یوم آزادی کی تقریبات کی تیاریاں مکمل، ہندوستان کے ہر علاقہ سے 75 جوڑوں کو بھی مدعو کیا گیا

لال قلعہ میں ہونے والی تقریبات کا حصہ بننے کے لیے ملک بھر سے مختلف پیشوں سے تعلق رکھنے والے تقریباً 1800 افراد کو ان کی شریک حیات کے ساتھ بطور مہمان خصوصی مدعو کیا گیا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر آئی اے این ایس</p></div>

تصویر آئی اے این ایس

user

یو این آئی

دارالحکومت دہلی کے تاریخی لال قلعہ پر 77ویں یوم آزادی کی تقریب کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں اور وزیر اعظم نریندر مودی 15 اگست کوملک بھر میں منائے جانے والے یوم آزادی کے اس جشن کے موقع پر قومی پرچم لہرائیں گے اوراس تاریخی یادگار کی فصیل سے قوم سے خطاب کریں گے۔

اس سال یوم آزادی کے موقع پر 'آزادی کا امرت مہوتسو' کی تقریب اختتام پذیر ہوگی۔ اس کا آغاز وزیر اعظم نے 12 مارچ 2021 کو احمد آباد، گجرات میں سابرمتی آشرم سے کیا تھا۔ اس کے ساتھ ساتھ، سال 2047 تک ہندوستان کو ایک ترقی یافتہ ملک بنانے کے مودی کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے کے لیے ملک نئے جوش و جذبے کے ساتھ 'امرت کال' کے اس سفر پر آگے بڑھے گا۔ یوم آزادی کو منانے کے لیے بہت سے نئے اقدامات کیے گئے ہیں۔ گزشتہ سال کے مقابلے اس سال بڑی تعداد میں مہمانوں کو مدعو کیا گیا ہے۔


لال قلعہ میں ہونے والی تقریبات کا حصہ بننے کے لیے ملک بھر سے مختلف پیشوں سے تعلق رکھنے والے تقریباً 1800 افراد کو ان کی شریکت کے ساتھ بطور مہمان خصوصی مدعو کیا گیا ہے۔ یہ پہل حکومت کے 'جن بھاگیداری' کے نقطہ نظر کے مطابق کی گئی ہے۔

ان خاص مہمانوں میں، 660 سے زیادہ متحرک دیہاتوں کے 400 سے زیادہ سرپنچ، فارمر پروڈیوسر آرگنائزیشن اسکیم سے وابستہ 250 لوگ، پردھان منتری کسان سمان ندھی یوجنا اور پردھان منتری کوشل وکاس یوجنا کے 50-50 شرکاء، نئے پارلیمنٹ ہاؤس سمیت سینٹرل وسٹا پروجیکٹ سے جڑے 50 شرم یوگی (تعمیراتی کارکن)، 50-50 کھادی کارکن، سرحدی سڑکوں کی تعمیر، امرت سروور اور ہر گھر جل یوجنا سے وابستہ لوگوں کے ساتھ ساتھ 50-50 پرائمری اسکول کے اساتذہ، نرسیں اور ماہی گیر شامل ہی۔ ان میں سے چند معزز مہمانوں کا دہلی میں اپنے قیام کے دوران قومی جنگی یادگار کا دورہ کرنے اور وزیر مملکت برائے دفاع اجے بھٹ سے ملاقات کرنے کا پروگرام ہے۔ ہر ریاست اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے 75 جوڑوں کو بھی اپنے روایتی لباس میں لال قلعہ میں تقریب دیکھنے کے لیے مدعو کیا گیا ہے۔


نیشنل وار میموریل، انڈیا گیٹ، وجے چوک، نئی دہلی ریلوے اسٹیشن، پرگتی میدان، راج گھاٹ، جامع مسجد میٹرو اسٹیشن، راجیو چوک میٹرو اسٹیشن، دہلی گیٹ میٹرو اسٹیشن، آئی ٹی او میٹرو گیٹ، نوبت خانہ اور شیش گنج گرودوارہ سمیت 12 مقامات پر حکومت کی مختلف اسکیموں اور اقدامات کے لیے وقف سیلفی پوائنٹس قائم کیے گئے ہیں۔

ان اسکیموں اور اقدامات میں گلوبل ہوپ، ویکسین اور یوگا، اجولا یوجنا، انترکش شکتی، ڈیجیٹل انڈیا، اسکل انڈیا، اسٹارٹ اپ انڈیا، سوچھ بھارت، سشکت بھارت، نیا بھارت، پاورنگ انڈیا، پردھان منتری آواس یوجنا اور جل جیون مشن شامل ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔