دہلی کے جہانگیر پوری علاقہ میں ہنومان جینتی پر جلوس نکالنے کی تیاری، انتظامیہ الرٹ، اضافی فورسز کی تعیناتی

تمام اعلیٰ عہدیدار علاقہ میں موجود ہیں تاکہ کسی بھی طرح کا ناخوش گوار واقعہ پیش نہ آئے۔ گزشتہ روز دونوں فرقوں کے مذہبی رہنماؤں اور پولیس افسران کی ملاقات بھی ہوئی تھی

<div class="paragraphs"><p>سوشل میڈیا</p></div>

سوشل میڈیا

user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: دہلی کے جہانگیر پوری علاقہ میں آج ہنومان جینتی پر جلوس نکالنے کی تیاری کی جا رہی ہے۔ دہلی پولیس نے کچھ شرائط کے ساتھ جلوس نکالنے کی اجازت دی ہے۔ جبکہ امن و امان برقرار رکھنے کے لیے دہلی پولیس کے اضافی دستوں کے ساتھ نیم فوجی دستوں کو بھی تعینات کیا گیا ہے۔

تمام سینئر افسران موقع پر موجود ہیں تاکہ کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آئے۔ دہلی پولیس کے سینئر افسران نے بدھ کی رات دونوں برادریوں کے مذہبی رہنماؤں سے ملاقات کی تھی۔ پچھلے سال کے تشدد کے پیش نظر کچھ اہم نکات (علاقوں) کی نشاندہی کی گئی ہے۔

پولیس نے بدھ کے روز کہا کہ شمال مغربی دہلی کے جہانگیرپوری میں ہنومان جینتی کی تقریبات میں پچھلے سال ہوئے فرقہ وارانہ تشدد کو اس بار منتظمین کے ساتھ بات چیت کے ذریعے کنٹرول کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ منتظمین نے علاقے میں ہنومان جینتی جلوس نکالنے کی اجازت کے لیے درخواست دی تھی اور راستے کو متعین کیا گیا ہے۔

اسپیشل کمشنر آف پولیس (امن و امان) دیپیندر پاٹھک نے کہا، "جہانگیر پوری میں ہنومان جینتی کی تقریبات منتظمین کے ساتھ مشاورت سے منعقد کی جا رہی ہیں۔ ہم اس بات کو یقینی بنا رہے ہیں کہ یہ محفوظ طریقے سے ہو۔‘‘


پولیس نے منگل کو جہانگیر پوری کے علاقے میں فلیگ مارچ نکالا تھا۔ غورطلب ہے کہ مرکزی وزارت داخلہ نے بدھ کو تمام ریاستوں سے کہا کہ وہ ہنومان جینتی کے دوران امن و امان کو یقینی بنائیں اور معاشرے میں امن اور ہم آہنگی کو خراب کرنے والے کسی بھی عوامل پر نظر رکھیں۔

تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو وزارت داخلہ کی ایڈوائزری کا مقصد گزشتہ ہفتے کے فرقہ وارانہ تشدد کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں کو حساس بنانا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔