ایک اور رکن اسمبلی کی بی آر ایس کو چھوڑ کر کانگریس میں شمولیت کی تیاری

راجندر نگر اسمبلی سیٹ سے بی آر ایس کے رکن اسمبلی ٹی پرکاش گوڑ نے جمعہ کو وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی سے ملاقات کی۔ وہ اپنے حامیوں کے ساتھ دو یا تین دن میں برسراقتدار پارٹی کا ہاتھ تھام سکتے ہیں

<div class="paragraphs"><p>تصویر آئی اے این ایس</p></div>

تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

حیدرآباد: لوک سبھا انتخابات سے قبل بھارت راشٹر سمیتی (بی آر ایس) کے ایک اور رکن اسمبلی پارٹی کو خیرباد کہہ سکتے ہیں۔ گریٹر حیدرآباد کی راجندر نگر اسمبلی سیٹ سے بی آر ایس کے رکن اسمبلی ٹی پرکاش گوڑ نے جمعہ کو وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی سے ملاقات کی۔ وہ اپنے حامیوں کے ساتھ دو یا تین دن میں برسراقتدار پارٹی کا ہاتھ تھام سکتے ہیں۔

پرکاش گوڑ راجندر نگر اسمبلی سیٹ سے لگاتار چوتھی مرتبہ رکن اسمبلی منتخب ہوئے ہیں۔ وہ 2009 سے ہی لگاتار اس سیٹ پر جیت کا پرچم لہراتے رہے ہیں۔ سال 2014 میں انہیں ٹی ڈی پی نے اپنا امیدوار بنایا تھا لیکن اس کے بعد وہ بی آر ایس میں شامل ہو گئے۔ انہیں 2018 میں بی آر ایس کے ٹکٹ پر دوبارہ منتخب کیا گیا اور 2023 کے انتخاب میں وہ اس سیٹ کو بچائے رکھنے میں کامیاب رہے۔


اگر پرکاش گوڑ کانگریس میں شامل ہو جاتے ہیں تو وہ بی آر ایس کے چوتھے ایسے رکن اسمبلی ہوں گے، جنہوں نے ایک مہینے سے بھی کم عرصہ میں کانگریس کا دامن تھام لیا ہے۔ اس کے علاوہ، لوک سبھا انتخابات سے قبل بی آر ایس کے پانچ موجودہ ارکان پارلیمنٹ میں سے تین نے کانگریس کا دامن تھام لیا جبکہ دو نے بی جے پی میں شمولیت اختیار کر لی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔