پریاگ راج: انکاؤنٹر میں ایس ٹی ایف کے ہاتھوں دو شارپ شوٹر ہلاک

پولیس کے مطابق دونوں بدنام زمانہ شارپ شوٹر منا بجرنگی اور ایم ایل اے مختار انصاری گینگ سے جڑے ہوئے تھے ، لیکن گزشتہ کچھ عرصہ سے دلیپ مشرا کے لئے کام کرتے تھے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

پریاگ راج: اتر پردیش پولیس کی اسپیشل ٹاسک فورس (ایس ٹی ایف) نے پریاگ ر اج کے علاقے اوریل میں ایک انکاؤنٹر میں منا بجرنگی اور مختار انصاری گینگ کے دو بدنام زمانہ شوٹروں کو ہلاک کردیا۔ ایس ٹی ایف کے انسپکٹر جنرل پولیس امیتابھ یش نے یہ اطلاع یہاں دی۔ انہوں نے بتایا کہ اطلاع ملنے پر ایس ٹی ایف نے کل آدھی رات کو پریاگ ر اج کے علاقے اوریل میں موٹرسائیکل سواروں کے ساتھ انکاؤنٹر میں دو بدنام زمانہ شارپ شوٹرز کو ڈھیر کردیا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ان شوٹروں کی شناخت مافیا ڈان منا بجرنگی اور دلیپ مشرا گینگ کے بدنام زمانہ شارپ شوٹر اور 50 ہزار روپے کے انعامی پانڈے کے نام سے ہوئی ، جبکہ دوسرا ماراجانے والے بدمعاش کا نام ہسٹری شیٹر امجد بتایا گیا ہے۔ ان کے قبضے سے 30 اور 9 ملی میٹر پستول ، کچھ زندہ کارتوس برآمد کئے گئے ہیں۔

امیتابھ نے بتایا کہ اطلاع ملنے پر پریاگ راج ایس ٹی ایف کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس نویندو کمار کی سربراہی میں ایک ٹیم مخبر کے بتائے گئے مقام اوریل کے علاقے کچھار پہنچ گئی۔ اسی دوران دونوں شارپ شوٹر انکاؤنٹر میں مارے گئے۔ انہوں نے بتایا کہ لوگ وکیل پانڈے کو راجیو پانڈے عرف راجو کے نام سے بھی جانتے تھے۔ وہیں ہسٹری شیٹر امجد کو انگد عرف پنٹو عرف ڈاکٹر کے نام سے بھی جانا جاتا تھا۔ یہ دونوں بدنام زمانہ بدمعاش منا بجرنگی اور ایم ایل اے مختار انصاری گینگ شوٹر تھے ، لیکن گزشتہ کچھ عرصہ سے دلیپ مشرا کے لئے کام کرتے تھے۔


امیتابھ یش نے یہ بھی بتایا کہ 2013 میں مافیا منا بجرنگی اور مختار انصاری کے اشارے پر بنارس کے اس وقت کے ڈپٹی جیلر انل کمار تیاگی کو دن دہاڑے گولی مار کر پورے شہر میں سنسنی پھیلادی تھی ۔ انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر ایک وائرل ایک لیٹر میں بھدوہی کے گیان پور سے موجودہ ایم ایل اے وجئے مشرا وکیل عرف راجیو پانڈے اپنی جان کو خطرہ بتاچکے ہیں ۔ یہ دونوں بدمعاش کسی کو قتل کرنے کی نیت سے پریاگ راج آئے تھے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔