پونچھ حملہ: تلاشی آپریشن ہنوز جاری، جموں – راجوری– پونچھ  شاہراہ بحال

فوج کی شمالی کمان کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل اوپیندر دویدی نے اتوار کو کہا کہ ضلع پونچھ میں فوج کی ایک گاڑی پر حملے، جس میں پانچ فوجی جوان از جان ہوگئے، کے ذمہ داروں کے خلاف ضروری کارروائی جاری ہے۔

سیکورٹی فورس، علامتی تصویر آئی اے این ایس
سیکورٹی فورس، علامتی تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

جموں: جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ میں فوجی گاڑی پر حملے، جس میں پانچ فوجی جوان از جان ہوئے تھے، میں ملوث ملی ٹنٹوں کی تلاش کے لئے آج لگاتار تیسرے روز بھی تلاشی آپریشن جاری ہے۔ فوج کی شمالی کمان کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل اوپیندر دویدی نے اتوار کو کہا کہ ضلع پونچھ میں فوج کی ایک گاڑی پر حملے، جس میں پانچ فوجی جوان از جان ہوگئے، کے ذمہ داروں کے خلاف ضروری کارروائی جاری ہے۔

انہوں نے ہفتے کے روز بھاٹا ڈھوریان علاقے، جہاں یہ واقعہ پیش آیا تھا، کا دورہ کیا، یہ علاقہ اپنی مخصوص ٹوپو گرافی کے پیش نظر در اندازی کرنے کے لئے پسندیدہ راستہ مانا جاتا ہے۔ دریں اثنا جموں – راجوری- پونچھ شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل تین روز بعد بحال کر دی گئی ہے۔ فوجی گاڑی پر حملے کے بعد اس شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل روک دی گئی تھی۔ حکام نے بتایا کہ اتوار کے روز اس شاہراہ پر ٹریفک بحال کر دیا گیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔