مودی حکومت راہل گاندھی کو ذاتی تعصب کا نشانہ نہ بنائے: نارائنا

عوام مرکزی حکومت کی طرف سے اختیار کی جا رہی عوام مخالف اور کارپوریٹ نواز پالیسیوں کا بھی مشاہدہ کر رہے ہیں۔عوام  بی جے پی کو مناسب سبق سکھائیں گے۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر آئی اے این ایس&nbsp;</p></div>

تصویر آئی اے این ایس

user

یو این آئی

سی پی آئی کے قومی سکریٹری نارائنا نے کہا ہے کہ مودی حکومت تکنیکی پہلو کو بنیاد بناتے ہوئے کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی کو ذاتی تعصب کے ساتھ ہراساں کررہی ہے۔انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ لوک سبھا کے اسپیکر نے عجلت میں نچلی عدالت کے فیصلہ پرراہل گاندھی کی رکنیت منسوخ کردی اور رکن پارلیمنٹ کے طور پر حاصل کردہ رہائش گاہ خالی کرنے کی ہدایت دی۔

انہوں نے کہا کہ راہل گاندھی کے خاندان نے ملک کے اتحاد کے لئے کئی قربانیاں دی ہیں۔ انہوں نے یاد کیا کہ ان کی بزرگوں  نے برطانوی سامراج کے خلاف ہندوستان کی آزادی کی جنگ لڑی اور جیل بھی گئے۔ انہوں نے کہا کہ ان کے پردادا موتی لال نہرو نے ملک کے لیے الہ آباد اور دہلی میں مہنگی عمارتیں دیں۔ ملک کیلئے جواہر لال نہرو نے بھی کئی قربانیاں دیں، راہل گاندھی کی دادی اندرا گاندھی اور والد راجیو گاندھی نے ملک کے لیے اپنی جانیں قربان کیں۔


انہوں نے کہا  ایسے خاندان سے تعلق رکھنے والے راہل گاندھی کو ذاتی تعصب کے ساتھ نشانہ بنایاجارہا ہے۔ نارائنا نے انتباہ دیتے ہوئے کہا کہ ملک کے عوام سب کچھ دیکھ رہے ہیں، وہ اس بات کو فراموش نہیں کریں گے۔عوام مرکزی حکومت کی طرف سے اختیار کی جا رہی عوام مخالف اور کارپوریٹ نواز پالیسیوں کا بھی مشاہدہ کر رہے ہیں۔عوام مستقبل میں بی جے پی کو مناسب سبق سکھائیں گے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔