کاس گنج میں پولیس ٹیم پر حملہ، ایک سپاہی ہلاک، کلیدی ملزم کا بھائی بھی مڈبھیڑ میں مارا گیا

پولس ترجمان کے مطابق سڈھ پورہ علاقے میں بدھ کی صبح 5 بجے کالی ندی کے کنارے انکاؤنٹر ہوا، جس میں کلیدی ملزم موتی دھیور کا بھائی ایلکار دھیور ہلاک ہو گیا۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

کاس گنج: اتر پردیش میں ضلع کاس گنج کے سڈھ پورہ میں پولیس ٹیم پر حملہ کرکے ایک سپاہی کو ہلاک کرنے کے کلیدی ملزم کا بھائی آج صبح ایک انکاؤنٹر میں مارا گیا۔ پولس ترجمان کے مطابق سڈھ پورہ علاقے میں بدھ کی صبح 5 بجے کالی ندی کے کنارے انکاؤنٹر ہوا، جس میں کلیدی ملزم موتی دھیور کا بھائی ایلکار دھیور ہلاک ہو گیا۔ پولس مفرور کلیدی ملزم موتی دھیور کی تلاش کر رہی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ مارے گئے بدمعاش ایلکار کے پاس سے ایک پستول اور کچھ کارتوس برآمد ہوئے ہیں۔ اس کے خلاف قتل سمیت پانچ مقدمات درج ہیں، جبکہ کلیدی ملزم ناگلہ دھمیر گاؤں کے ہسٹری شیٹر موتی دھیور کے خلاف 12 مقدمات درج ہیں۔ پولیس کی متعدد ٹیمیں اس کی تلاش میں ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */