سری نگر میں 'ٹارگٹ کلنگ' کے واقعے میں پولیس سب انسپکٹر کی موت

پولیس نے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج جاری کی ہے جس میں ایک مشتبہ ملی ٹنٹ کو پیچھے سے آ کر راہ چلتے سب انسپکٹر کو بالکل نزدیک سے گولیاں مارتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

علامتی، تصویر آئی اے این ایس
علامتی، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

سری نگر: سری نگر کے خانیار میں اتوار کو ایک مشتبہ ملی ٹنٹ نے ایک پولیس سب انسپکٹر پر نزدیک سے گولیاں چلائیں جس کی وجہ سے اس کی موت واقع ہوگئی، سرکاری ذرائع نے بتایا کہ خانیار میں اتوار کو دوپہر کے وقت ایک ملی ٹنٹ نے پولیس سب انسپکٹر ارشد احمد میر ساکن کلمونہ کپوارہ پر نزدیک سے گولیاں چلائیں، جس کی وجہ سے وہ شدید زخمی ہو گئے۔ انہوں نے بتایا کہ زخمی ارشد احمد کو پہلے شری مہاراجہ ہری سنگھ اسپتال اور پھر شیر کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز منتقل کیا گیا لیکن وہ زخموں سے جانبر نہ ہو سکے۔

اس دوران پولیس نے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج جاری کی ہے جس میں ایک مشتبہ ملی ٹنٹ کو پیچھے سے آ کر راہ چلتے سب انسپکٹر کو بالکل نزدیک سے گولیاں مارتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں اور تمام چیکنگ پوائنٹس کو الرٹ کیا گیا ہے۔ سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے 'ٹارگٹ کلنگ' کے اس واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔