پرینکا گاندھی کا لکھنؤ کے بعد رائے بریلی کا دورہ، ہنومان مندر میں کئے درشن، پجاری نے دیا آشیرواد

یوپی کی راجدھانی لکھنؤ میں دو دن گزارنے کے بعد کانگریس کی جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی آج اپنی والدہ کے پارلیمانی حلقہ رائے بریلی کے دورے پر ہیں

کانگریس لیڈر پرینکا گاندھی
کانگریس لیڈر پرینکا گاندھی
user

قومی آوازبیورو

رائے بریلی: یوپی کی راجدھانی لکھنؤ میں دو دن گزارنے کے بعد کانگریس کی جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی آج اپنی والدہ کے پارلیمانی حلقہ رائے بریلی کے دورے پر ہیں۔ رائے بریلی ضلع میں بارڈر میں داخل ہوتے ہی پرینکا گاندھی نے سب سے پہلے چوروا میں واقع ہنومان مندر میں درشن کئے اور پوجا پاٹھ کی۔ انہوں نے مندر کے پجاری سے آشیرواد بھی لیا۔

کانگریس پارٹی میں پرینکا گاندھی کی رائے بریلی آمد پر استقبال کی ذمہ داری سونیا گاندھی کے رائے بریلی کے نمائندہ کے شرما کے ہاتھوں میں ہے۔ انہوں نے گزشتہ 3 دنوں میں رائے بریلی میں بیٹھ کر گرام پنچایت سے لے کر نیائے پنچایت تک ضلع سطحی کانگریس پارٹی کے کارکنان کے ساتھ میٹنگ کی۔ پرینکا کی آمد کی خبر جیسے ہی کانگریس کارکنان تک پہنچی، رائے بریلی کی سڑکیں ہورڈنگ اور بینروں-پوسٹروں سے بھر گئیں۔


پرینکا گاندھی رائے بریلی میں 2022 کے انتخابات کے لئے غور و خوض کرنے کے لئے آ رہی ہیں۔ وہ گرام پنچایت سے لے کر نیائے پنچایت اور سابق ارکان اسمبلی کے ساتھ ساتھ ممکنہ امیدواروں کے ساتھ بھی میٹنگ کریں گی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


    Published: 12 Sep 2021, 1:09 PM
    /* */