قوم کے لئے قربانیاں دینے والے پولیس اہلکاروں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا: منوج سنہا

جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے پولیس یادگاری دن کے موقع پر ڈیوٹی انجام دینے کے دوران زندگیاں نچھاور کرنے والے پولیس اہلکاروں کو شاندار خراج عقیدیت پیش کیا

منوج سنہا، تصویر یو این آئی
منوج سنہا، تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

سری نگر: جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے پولیس یادگاری دن کے موقع پر ڈیوٹی انجام دینے کے دوران زندگیاں نچھاور کرنے والے پولیس اہلکاروں کو شاندار خراج عقیدیت پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ قوم کے تئیں ان اہلکاروں کی بے لوث قربانیوں اور خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

موصوف لیفٹیننٹ گورنر نے ان باتوں کا اظہار جمعے کو اپنے ایک ٹویٹ میں کیا۔ انہوں نے کہا: ’پولیس یادگاری دن کے موقع پر میں ان تمام پولیس اہلکاروں کو دل کی گہرائیوں سے خراج عقیدت پیش کرتا ہوں جنہوں نے ڈیوٹی انجام دینے کے دوران اپنی زندگیاں نچھاور کیں‘۔


ان کا ٹویٹ میں کہنا تھا: ’قوم کے تئیں ان کی بے لوث قربانیوں اور خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا‘۔ بتادیں کہ ملک میں ہر سال 21 اکتوبر کو پولیس یاد گاری دن منایا جاتا ہے اور اس موقع پر ملک کے لئے اپنی جانیں نچھاور کرنے والے اہلکاروں کو یاد کیا جاتا ہے اور انہیں شاندار خراج پیش کیا جاتا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */