پاکستان کو بحران سے نکالنے کے لیے 2023 کے آخر میں مدد کا ہاتھ بڑھائیں گے پی ایم مودی: سابق راء چیف

راء کے سابق چیف دولت نے کہا کہ پاکستان سے بات چیت کے لیے ’ہر وقت‘ بہتر ہے، ہمیں اپنے پڑوسیوں سے رابطہ بنائے رکھنے کی ضرورت ہے۔

<div class="paragraphs"><p>امرجیت سنگھ دولت، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

امرجیت سنگھ دولت، تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

ہندوستانی خفیہ ایجنسی ریسرچ اینڈ اینالیسس وِنگ (راء) کے سابق چیف امرجیت سنگھ دولت نے امید ظاہر کی ہے کہ پاکستان کو بحران سے نکالنے کے لیے ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی 2023 کے آخر میں قدم اٹھا سکتے ہیں۔ دولت نے ہفتہ کے روز کہا کہ گزشتہ کچھ مہینوں سے سیاسی و معاشی بحران سے نبرد آزما پڑوسی ملک کی مدد کے لیے ہندوستان ہاتھ بڑھا سکتا ہے۔ دولت نے ہندوستان کے نئے ساتھی امریکہ کے ’بہت دور ہونے، اور ہمارے پڑوسیوں کے کہیں نزدیک ہونے‘ کا ذکر کرتے ہوئے یہ تنبیہ بھی کی کہ ایران-روس-چین کا ایک طاقتور گٹھ جوڑ تیار ہو رہا ہے جس پر نظر رکھنی چاہیے۔

راء کے سابق چیف دولت نے ایک نیوز ایجنسی سے انٹرویو کے دوران مذکورہ بالا بیان دیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان سے بات چیت کے لیے ’ہر وقت‘ بہتر ہے۔ ہمیں اپنے پڑوسیوں سے رابطہ بنائے رکھنے کی ضرورت ہے۔ دولت کا کہنا ہے کہ ’’یہ ضروری ہے کہ تھوڑا مزید عوامی رابطہ کے ساتھ بات چیت کھلی رکھی جائے۔‘‘ پھر وہ کہتے ہیں ’’مجھے لگتا ہے کہ اس سال مودی جی پاکستان کی مدد کریں گے۔ کوئی اندرونی خبر نہیں ہے، لیکن مجھے ایسا لگتا ہے۔‘‘


دولت نے ایران-روس-چین گٹھ جوڑ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان کا نیا ساتھی امریکہ بہت دور ہے، لیکن ہمارے پڑوسی قریب ہیں۔ ہمیں اپنے پڑوسیوں کو جوڑے رکھنے کی ضرورت ہے۔ دولت کا کہنا ہے کہ پاکستان کے ساتھ رشتہ ہمیشہ گھریلو سیاست سے متاثر رہا ہے۔ گھریلو نظریات دونوں ممالک کے درمیان امن مذاکرہ میں رخنہ انداز رہے ہیں۔ پاکستان نے ہندوستان کی برآمدات کو ’موسٹ فیورڈ نیشن‘ کا درجہ دینے سے بھی انکار کیا ہے، جبکہ وہ ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن (ڈبلیو ٹی او) کے سبھی دستخط کنندگان کو اسے دینے کے لیے مجبور ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔