پی ایم مودی کا ملک کے نام خطاب آج شام 5 بجے، چہ می گوئیاں شروع!

کورونا انفیکشن کی دوسری لہر کے سست پڑنے اور ٹیکہ کاری کو لے کر کئی طرح کے مسائل و کشمکش کے درمیان پی ایم مودی آج شام ملک سے خطاب کریں گے، جس کو لے کر لوگوں کے درمیان قیاس آرائیاں شروع ہو گئی ہیں۔

پی ایم مودی، تصویر یو این آئی
پی ایم مودی، تصویر یو این آئی
user

قومی آواز بیورو

وزیر اعظم نریندر مودی آج شام 5 بجے ملک کے نام خطاب کرنے والے ہیں۔ یہ جانکاری وزیر اعظم دفتر کے آفیشیل ٹوئٹر ہینڈل سے دی گئی ہے۔ کورونا کی دوسری لہر کے سست پڑنے کے درمیان وزیر اعظم کے اس خطاب کو لے کر کئی طرح کی قیاس آرائیاں شروع ہو گئی ہیں اور لوگوں کے درمیان چہ می گوئیاں بھی ہونے لگی ہیں، کہ آخر پی ایم مودی اپنے خطاب میں کیا کچھ کہیں گے۔

امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ وزیر اعظم کورونا ویکسین کو لے کر کچھ بڑے اعلان کر سکتے ہیں۔ کچھ لوگوں کا یہ بھی ماننا ہے کہ وزیر اعظم اپنی حکومت کے سات سال کی حصولیابیوں کا شمار اپنے خطاب کے دوران کر سکتے ہیں۔ حالانکہ حکومت کے سات سال کے موقع پر وزیر اعظم کی ویب سائٹ پر ’وکاس یاترا‘ کے نام سے دستاویز شیئر کیے جا چکے ہیں جس میں ان کی کئی حصولیابیوں کے ساتھ ساتھ کورونا سے جنگ کا بھی تذکرہ ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔