کورونا وائرس: 24 گھنٹوں میں 1.01 لاکھ نئے مریض، 2427 افراد فوت

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2427 مریض اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے اور اس بیماری کی وجہ سے مرنے والوں کی کل تعداد تین لاکھ 49 ہزار 186 ہوگئی ہے، املک میں اموات کی شرح 1.20 فیصد ہے۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

نئی دہلی:ملک میں کورونا انفیکشن کی کی رفتار مسلسل سست پڑنے اور اس وبا کو شکست دینے والوں میں لگاتار اضافے سے سرگرم معاملوں کی شرح 5.13 فیصد رہ گئی ہے، وہیں ری کوری کی شرح بڑھ کر 93.67 فیصد ہوگئی ہے۔ اس دوران اتوار کو 13 لاکھ 90 ہزار916 افراد کو کورونا سے بچاؤ کے ٹیکے لگائے گئے۔ ملک میں اب تک 23کروڑ 27 لاکھ 86 ہزار 482 افراد کو ٹیکے لگائے جا چکے ہیں۔

پیر کی صبح وزارت صحت کی طرف سے جاری اعداد و شمار کے مطابق، پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران 100636 نئے کیسز کی آمد کے ساتھ، متاثرہ افراد کی تعداد دو کروڑ 89 لاکھ 9 ہزار 975 ہوگئی۔ اس دوران ایک لاکھ 74 ہزار 399 مریض صحت مند بھی ہوئے ہیں، جس کے ساتھ اب تک ملک میں دو کروڑ 71 لاکھ 59 ہزار 180 افراد اس وبا کو شکست دے چکے ہیں۔ فعال معاملات 76 ہزار 190 کم ہو کر 14 لاکھ ایک ہزار 609 ہوگئے ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2427 مریض اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے اور اس بیماری کی وجہ سے مرنے والوں کی کل تعداد تین لاکھ 49 ہزار 186 ہوگئی ہے، املک میں اموات کی شرح 1.20 فیصد ہے۔


مہاراشٹرا میں، پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران فعال معاملات 2494 کم ہوکر 188384 ہوچکے ہیں۔ اس دوران ریاست میں 14433 مزید مریضوں کی شفا یابی کے بعد، کورونا سے نجات پانے والے لوگوں کی تعداد 5543267 ہوگئی ہے، جبکہ 618 مزید مریضوں کی ہلاکت کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد 100130 ہوگئی ہے۔ کیرالا میں فعال معاملات میں 6984 کی کمی واقع ہوئی ہے اب یہ کم ہوکر 161065 ہوگئے ہیں اور 21429 مریضوں کی شفایابی کی وجہ سے کورونا کو شکست دینے والے افراد کی تعداد 2462071 ہوگئی ہے، جبکہ 227 مزید مریضوں کی ہلاکت کے باعث اموات کی تعداد 9946 ہوگئی ہے۔

کرناٹک میں کورونا وائرس کے فعال معاملات میں 13770 کی کمی واقع ہوئی ہے، اور ان کی تعداد 254526 ہوگئی ہے۔ وہیں مزید 320 مریضوں کی موت کی وجہ سے اموات کی تعداد 31580 ہوگئی ہے۔ ریاست میں اب تک 2409417 مریض صحت مند ہوچکے ہیں۔ قومی دارالحکومت دہلی میں کورونا کے فعال معاملات میں 842 کی کمی واقع ہوئی ہے اور اب ان کی تعداد کم ہو کر 5889 ہوگئی ہے۔ یہاں مزید 34 کی ہلاکت کے ساتھ ہی اس بیماری سے اموات کی تعداد 24591 ہوگئی ہے۔ وہیں 1398764 مریضوں نے کورونا کو شکست دی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 07 Jun 2021, 1:11 PM