پی ایم مودی چین کے تعلق سے الرٹ رہیں: کانگریس

کانگریس سرحد پر چینی دراندازی کے تعلق سے شروع ہی مسلسل حکومت سے الرٹ رہنے کے لئے آگاہ کر رہی ہے اور اس کا کہنا ہے کہ حکومت کو چینی سازش کو سمجھتے ہوئے اسے گھیرنے کی ضرورت ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

نئی دہلی: کانگریس نے لداخ سرحد پر چینی فوج کے نیوکلیائی بمبار تعینات کرنے کی خبر پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے وزیراعظم نریندر مودی سے ملک کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے لئے ضروری اقدامات کرنے کی درخواست کی ہے۔ کانگریس کے محکمہ مواصلات کے سربراہ رندیپ سنگھ سرجے والا نے ٹوئٹ کیا کہ وزیراعظم اور حکومت ہند سے درخواست ہے کہ ملک کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کے لئے ہر ضروری اقدامات کیے جائیں۔

رندیپ سنگھ سرجے والا نے اپنے ٹوئٹ میں ایک اخبار میں شائع ہوئی خبر بھی پوسٹ کی ہے جس کا عنوان ہے ’چین نے اب لداخ کی طرف تعینات کیے بمبار‘ اس خبر کا عنوان ہے ’آزاد خفیہ ذرائع نے سیٹ لائٹ امیج سے کیا انکشاف‘۔ خیال رہے کہ کانگریس سرحد پر چینی دراندازی کے تعلق سے شروع ہی مسلسل حکومت سے الرٹ رہنے کے لئے آگاہ کررہی ہے اور اس کا کہنا ہے کہ حکومت کو چینی سازش کو سمجھتے ہوئے اسے گھیرنے کی ضرورت ہے اور اسے اپنے علاقہ میں جانے کے لئے مجبور کیا جانا چاہیے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔