دنیا کے سب سے بڑے ’ہائبرڈ قابل تجدید توانائی پارک‘ کا پی ایم مودی نے رکھا سنگ بنیاد

وزیر اعظم مودی نے شمسی اور بادی توانائی کے 30 ہزار میگاواٹ کے حامل دنیا کے سب سے بڑے ہائبرڈ قابل تجدید توانائی پارک کی ورچوئل طریقے سے بھومی پوجن کی۔

نریندر مودی/ تصویر یو این آئی
نریندر مودی/ تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

بھج: وزیر اعظم نریندر مودی نے آج اپنی آبائی ریاست گجرات کے کچھ علاقے میں دنیا کے سب سے بڑے الٹرا میگا ہائبرڈ قابل تجدید توانائی پارک کا سنگ بنیاد رکھا وزیر اعظم نے کچھ کے یک روزہ دورے کے دوران دھورڈو کے ٹینٹ سٹی میں سمندرکے نمکین پانی کو پینے کے قابل اور دیگر قابل استعمال بنانے کے لیے چار پلانٹوں کا بھی سنگ بنیاد رکھا۔

وزیر اعظم بھج ائیرپورٹ سے براہ راست دھورڈو پہنچے اور کچے کے مضافات میں بڑے رن میں شمسی اور بادی توانائی کے 30 ہزار میگاواٹ کے حامل دنیا کے سب سے بڑے ہائبرڈ قابل تجدید توانائی پارک کی ورچوئل طریقے سے بھومی پوجن کی۔ تقریباً 1.5 ڈیڑھ لاکھ کروڑ روپے کی لاگت سے یہ پلانٹ 70 ہزار ہیکٹر میں پھیلا ہو گا اور یہ رقبے میں بحرین اور سنگاپور جیسے ممالک جتنا بڑا ہوگا۔ اس سے ایک لاکھ افراد کو روزگار ملے گا۔


انہوں نے سمندر کے نمکین پانی کو خالص میٹھے پانی میں تبدیل کرنے والے چار پلانٹوں کی بھی بھومی پوجن کی۔ یہ کچھ کے مانڈوی، گنڈیالی کے علاوہ سوراشٹر میں گاندھوی۔دوارکا، گھوگھا-بھاو نگر اور ستراپاڑہ- سومناتھ میں قائم ہوں گے۔ ان کی صلاحیت بالترتیب روزانہ 100 کروڑ لیٹر، 7 کروڑ لیٹر، 7 کروڑ لیٹر اور 3 ​​کروڑ لیٹر ہوگی۔ مانڈوی پلانٹ دو سال میں مکمل ہوگا اور اس پر 800 کروڑ روپئے لاگت آئے گی۔

پی ایم مودی نے امول برانڈ کے کچھ ڈسٹرکٹ کوآپریٹو دودھ پروڈیوسرس ایسوسی ایشن لمیٹڈ یعنی سرہد ڈیری کی جانب سے انجار اور بھاؤچ کے درمیان 129 کروڑ روپے کی لاگت سے دو لاکھ لیٹر صلاحیت والے دودھ کے چیلنگ پلانٹ کی بھومی پوجن بھی کی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔