بابری مسجد: آج شجرکاری کے ساتھ رکھی جائے گی ’دھنّی پور مسجد‘ کی علامتی بنیاد

انڈو اسلامک کلچر فاؤنڈیشن ٹرسٹ کے تمام عہدیدار منگل کی صبح 9 بجے پہنچیں گے اور پودے لگانے کے ساتھ پانچ ایکڑ اراضی پر دھنی پورمسجد کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔

تصویر بذریعہ @IndoIslamicCF<br><a href="https://twitter.com/intent/tweet?url=https%3A%2F%2Fwww.qaumiawaz.com%2Fnational%2Fayodhyas-dhannipur-mosque-will-be-completely-different-from-babri-masjid-map-released-watch-video&amp;text=%D8%A8%D8%A7%D8%A8%D8%B1%DB%8C%20%D9%85%D8%B3%D8%AC%D8%AF%20%D8%B3%DB%92%20%D8%A8%D8%A7%D9%84%DA%A9%D9%84%20%D9%85%D8%AE%D8%AA%D9%84%D9%81%20%DB%81%D9%88%DA%AF%DB%8C%20%D8%A7%DB%8C%D9%88%D8%AF%DA%BE%DB%8C%D8%A7%20%DA%A9%DB%8C%20%E2%80%99%D8%AF%DA%BE%D9%86%DB%8C%20%D9%BE%D9%88%D8%B1%20%D9%85%D8%B3%D8%AC%D8%AF%E2%80%98%D8%8C%20%D9%86%D9%82%D8%B4%DB%81%20%D8%AC%D8%A7%D8%B1%DB%8C%D8%8C%20%D8%AF%DB%8C%DA%A9%DA%BE%DB%8C%DA%BA%20%D9%88%DB%8C%DA%88%DB%8C%D9%88&amp;hashtags="></a><a href="https://www.facebook.com/sharer.php?u=https%3A%2F%2Fwww.qaumiawaz.com%2Fnational%2Fayodhyas-dhannipur-mosque-will-be-completely-different-from-babri-masjid-map-released-watch-video"></a><a href="https://api.whatsapp.com/send?text=https%3A%2F%2Fwww.qaumiawaz.com%2Fnational%2Fayodhyas-dhannipur-mosque-will-be-completely-different-from-babri-masjid-map-released-watch-video"></a>
تصویر بذریعہ @IndoIslamicCF
user

یو این آئی

ایودھیا: ایک طرف رام مندر کی تعمیر کا کام شروع ہو گیا ہے اور اس کے لئے بڑے زور شور سے چندہ مہم چلائی جا رہی ہے، وہیں دوسری طرف دھنی پور میں بابری مسجد کے بدلے میں دی گئی جگہ پر منگل کے روز شجرکاری اور پرچم کشائی کے ساتھ ’دھنّی پور مسجد‘ کی علامتی بنیاد رکھنے کی ابتدا ہوگی۔ انڈو اسلامک کلچرل فاؤنڈیشن ٹرسٹ کے سکریٹری اور ترجمان اطہر حسین نے پیر کے روز ’یواین آئی‘ کو بتایا کہ سپریم کورٹ کے ذریعہ ملنے والی پانچ ایکڑ اراضی پر دھنی پور مسجد کی علامتی بنیاد 26 جنوری یعنی آج درختوں کے لگانے اور پرچم کشائی کے ساتھ شروع ہوگی۔

انہوں نے بتایاکہ اسلام میں درخت لگانا علامتی بنیاد کہا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ انڈو اسلامک کلچر فاؤنڈیشن ٹرسٹ کے تمام عہدیدار منگل کی صبح 9 بجے پہنچیں گے اور پودے لگانے کے ساتھ پانچ ایکڑ اراضی پر دھنی پورمسجد کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔


انہوں نے بتایا کہ اجودھیا کے روناہی میں جو مسجد تعمیر ہوگی اس کا نام دھنی پور مسجد رکھا جائے گا۔ مسجد کا نقشہ حتمی شکل دے دیا گیا ہے۔ ٹرسٹ نے دھنی پور مسجد کا نقشہ اجودھیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی کو آن لائن بھیج کر پاس کرانا چاہتا تھا لیکن ابھی یہ سہولت ایودھیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی میں دستیاب نہیں ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ ایودھیا کو ڈیولپ کرنے میں مصروف ہیں لیکن آن لائن سہولت اتنی نہیں آسکی ہے جتنی اسے چاہئے۔


ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ دھنی پور مسجد کا نقشہ بنایا گیا ہے۔ ہم اسے دہلی سے منگواکر جلد ہی ایودھیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی میں داخل کریں گے۔ انہوں نے بتایا کہ مسجد کے ساتھ ہی ایک دو سو بستروں پر مشتمل کااسپتال اور میوزیم بھی بنایا جائے گا۔


مسجد ٹرسٹ کے سکریٹری نے بتایا کہ مسجد کی تعمیر کی تیاری مکمل کرلی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ آج صبح ٹرسٹ کے ذریعہ نو پودے لگائے جائیں گے۔ اسی کے ساتھ ہی مسجد کی مٹی کو جانچ کے لئے لیب میں لے جایا جائے گا۔ انہوں نےبتایا کہ اس وقت ٹرسٹ میں نو ممبران ہیں۔ ممبروں کی تعداد میں بھی اضافہ متوقع ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ٹرسٹیوں کے ذریعہ سایہ دار پودے لگائے جائیں گے تاکہ آنے والے وقت میں ماحولیات کے تحفظ کے پیش نظر آسٹریلیا اور دنیا کے دیگر جگہوں سے منگوائے گئے آکسیجن دینے والے پودوں کو لگاکر ملک میں آب وہوا کے تحفظ کا ایک بڑا پیغام دینے کی کوشش کی جائے گی۔

انہوں نے بتایا کہ مسجد کے آس پاس ایک بڑی لائبریری بھی تعمیر کی جائے گی۔ کمیونٹی کچن کے تحت ایک ہزار افراد کو مفت کھانا مہیا کرنے کے انتظامات کیے جائیں گے۔ ٹرسٹ کے ممبران میں نائب صدر عدنان شاہی ، سیکرٹری اطہر حسین ، فیض آفتاب ، محمد جنید صدیقی ، شیخ سعودالزمان ، محمد راشد ، عمران احمد اور دیگر عہدیداران اور ممبر شامل ہوں گے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔