مگ-21 جنگجو طیارہ حادثے کا شکار، پائلٹ وِنگ کمانڈر ہرشت سنہا کی موت

مگ-21 لڑاکو طیارہ تکنیکی خرابی کے بعد حادثے کا شکار ہوا جس میں پائلٹ کی موت ہوگئی، طیارے میں آگ لگنے کے بعد ٹکڑے ٹکڑے ہو کر تقریباً ایک کلومیٹر کے علاقے میں اس کا جلتا ہوا ملبہ گرا۔

علامتی تصویر
علامتی تصویر
user

قومی آوازبیورو

ویسٹرن سیکٹر میں ٹریننگ سارٹی کے دوران فضائیہ کا مگ-21 جنگجو طیارہ حادثہ کا شکار ہو گیا۔ جمعہ کے روز پیش آئے اس حادثہ میں پائلٹ وِنگ کمانڈر ہرشت سنہا کی موت ہو گئی ہے۔ اس حادثہ کی وجہ کا اب تک پتہ نہیں چل سکا ہے، فضائیہ نے پورے معاملے کی جانچ شروع کر دی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق راجستھان کے جیسلمیر ضلع میں سرحدی سم علاقے میں ڈیزرٹ نیشنل پارک کے سوداسری علاقے میں مگ-21 لڑاکو طیارہ تکنیکی خرابی کے بعد حادثے کا شکار ہوا جس میں پائلٹ کی موت ہوگئی۔ طیارے میں آگ لگنے کے بعد ٹکڑے ٹکڑے ہو کر تقریباً ایک کلومیٹر کے علاقے میں اس کا جلتا ہوا ملبہ گرا۔ پائلٹ وِنگ کمانڈر کی جلی ہوئی لاش کے باقیات جائے وقوع سے ملے ہیں۔


واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ضلع کلکٹر آشیش مودی، پولیس سپرنٹنڈنٹ اجے سنگھ مئے سمیت پولیس اور انتظامیہ کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور راحت و بچاؤ کا کام شروع کر دیا گیا۔ فضائیہ کے اعلیٰ حکام بھی موقع پر پہنچ گئے اور پورے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ فضائیہ نے جانچ کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔