پٹرول میں 10 فیصد ایتھنول بلینڈنگ کا ہدف ہوا پورا: وزیر اعظم مودی

مودی نے کہا کہ اس کی وجہ سے ہندوستان کو 41 ہزار کروڑ روپے کا غیر ملکی زرمبادلہ کی بچت ہوئی ہے اور کسانوں کو 40 ہزار کروڑ روپے کی آمدنی ہوئی ہے۔ اس کے لئے کسان اور تیل کمپنیاں مبارکباد کی مستحق ہیں۔

پی ایم مودی، تصویر یو این آئی
پی ایم مودی، تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

نئی دہلی: عالمی یوم ماحولیات کے موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی نے آج اعلان کیا کہ ملک نے مقررہ وقت سے پانچ ماہ قبل پٹرول میں 10 فیصد ایتھنول بلینڈنگ کا ہدف حاصل کر لیا ہے، اس طرح ملک کو 41 ہزار کروڑوں روپے کی غیر ملکی کرنسی کی بچت اور کسانوں کو 40 ہزار کروڑ روپے کی آمدنی ہوئی ہے۔

پی ایم مودی نے یہ اعلان اتوار کو وگیان بھون میں سدگرو جگی واسودیو کی طرف سے چلائی گئی ’مٹی بچاؤ مہم‘ کے ایک پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ مودی نے کہا کہ ’’آج بھارت نے پٹرولیم میں 10 فیصد ایتھنول بلینڈنگ کے نشانے کو حاصل کرلیا ہے۔ آپ کو یہ جان کر بھی فخر محسوس ہوگا کہ ہندوستان نے اس ہدف کو مقررہ وقت سے 5 ماہ پہلے حاصل کر لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کی وجہ سے ہندوستان کو 41 ہزار کروڑ روپے کا غیر ملکی زرمبادلہ کی بچت ہوئی ہے اور کسانوں کو 40 ہزار کروڑ روپے کی آمدنی ہوئی ہے۔ اس کے لئے کسان اور تیل کمپنیاں مبارکباد کی مستحق ہیں۔


انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ہندوستان نے اپنی نصب شدہ توانائی پیداواری صلاحیت 40 فیصد غیر حیاتیاتی ایندھن پر مبنی ذرائع سے حاصل کرنے کا ہدف طے کیا تھا۔ ہندوستان نے یہ ہدف مقررہ وقت سے 9 سال پہلے حاصل کر لیا ہے۔ آج ہماری شمسی توانائی کی صلاحیت تقریباً 18 گنا بڑھ گئی ہے۔ ہائیڈروجن مشن ہو یا سرکلر اکانومی پالیسی کا موضوع، یہ ماحولیات کے تحفظ کے لیے ہمارے عزم کا نتیجہ ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔