پٹرول-ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل تیسرے روز اضافہ، عوام بے حال

پچھلے پانچ میں سے چار دن میں پٹرول 95 پیسے مہنگا ہو چکا ہے، اور ڈیزل بھی نو دنوں میں 1.80 روپے فی لیٹر مہنگا ہو گیا ہے۔

پٹرول ڈیزل / تصویر یو این آئی
پٹرول ڈیزل / تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

نئی دہلی: بین الاقوامی بازار میں خام تیل تقریباً مستحکم رہنے کے دوران سنیچر کو مسلسل تیسرے دن ڈیزل 25 پیسے اور پٹرول 20 پیسے فی لیٹر مہنگا ہوا۔ اس اضافے کے بعد دارالحکومت دہلی میں پٹرول اب تک کی ریکارڈ سطح 102.14 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 90.48 روپے فی لیٹر پر پہنچ گیا۔

پچھلے پانچ میں سے چار دن میں پٹرول 95 پیسے مہنگا ہو چکا ہے، اور ڈیزل بھی نو دنوں میں 1.80 روپے فی لیٹر مہنگا ہو گیا ہے۔ یورپ میں توانائی کے بحران کی وجہ سے خام تیل میں مسلسل سات دنوں سے اضافے کے بعد ہفتے کے آخر میں امریکی بازار میں کاروبار بند ہونے پر بریٹ کروڈ 79.28 ڈالر فی بیرل اور امریکی خام تیل 75.58 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گیا۔


آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق دہلی میں پٹرول 102.14 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 90.48 روپے فی لیٹر تک پہنچ گیا۔ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا روزانہ جائزہ لیا جاتا ہے اور اسی بنیاد پر ہر روز صبح 6 بجے سے نئی قیمتوں کا اطلاق ہوتا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔