تیل کی بڑھتی قیمتوں پر نہیں لگ رہا بریک، لگاتار 12ویں دن بھی اضافہ درج

پٹرول-ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کا سلسلہ لگاتار جاری ہے۔ تیل کمپنیوں نے پیر کے روز بھی قیمتوں میں اضافہ کیا ہے جس سے ملک بھر میں پٹرول 18 سے 20 پیسے اور ڈیزل 26 سے 28 پیسے مہنگا ہو گیا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

ڈیزل اور پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کا سلسلہ پیر کے روز بھی جاری رہا۔ دہلی میں ایک بار پھر پٹرول کی قیمت 71 روپے کے اوپر چلی گئی ہے۔ ڈیزل کی قیمتوں میں تو لگاتار بارہویں دن اضافہ ہوا ہے۔ پٹرول کی قیمت میں آج ہوا اضافہ لگاتار پانچویں دن ہے، حالانکہ گزشتہ 12 دنوں میں اس کی قیمت محض ایک دن ہی کم ہوئی تھی۔

بازار پر گہری نظر رکھنے والے بتاتے ہیں کہ بین الاقوامی بازار میں خام تیل کی قیمتوں میں تیزی کا رخ بنا ہوا ہے جس کی وجہ سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں۔ اس مہنگائی سے صارفین کو روزانہ دھچکا پہنچ رہا ہے اور فی الحال اس سے نجات کا راستہ بھی نظر نہیں آ رہا ہے۔

تیل کمپنیوں نے دہلی اور ممبئی میں پٹرول کی قیمت میں 19 پیسے جب کہ کولکاتا میں 18 پیسے اور چنئی میں 20 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا ہے۔ ڈیزل کی قیمت میں دہلی اور کولکاتا میں 28 پیسہ کا اضافہ درج کیا گیا ہے جب کہ ممبئی میں 28 پیسہ اور چنئی میں 27 پیسہ فی لیٹر اضافہ ہوا ہے۔ دہلی، کولکاتا، ممبئی اور چنئی میں پیر کے روز پٹرول کی قیمت بالترتیب 71.14 روپے، 73.23 روپے، 76.77 روپے اور 73.85 روپے فی لیٹر درج کیا گیا۔ چاروں میٹرو پولیٹن سٹی میں ڈیزل کی قیمت نئے اضافہ کے بعد بالترتیب 65.71، 67.49، 68.81 اور 69.41 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

اس سے قبل اتوار کو بھی پٹرول و ڈیزل کی قیمت میں اضافہ ہوا تھا۔ دہلی، کولکاتا اور ممبئی میں پٹرول کی قیمت میں 23 پیسے جب کہ چنئی میں 24 پیسے فی لیٹر کا اضافہ ہوا تھا۔ ڈیزل کی قیمت 20 جنوری کو دہلی میں 29 پیسے اور کولکاتا میں 30 پیسے جب کہ ممبئی اور چنئی میں 31 پیسے فی لیٹر بڑھائی گئی تھی۔ دہلی، کولکاتا، ممبئی اور چنئی میں اتوار کو پٹرول کی قیمت بالترتیب 70.95، 73.05، 76.58 اور 73.65 روپے فی لیٹر درج کیا گیا تھا۔ چاروں میٹرو پولیٹن سٹی میں ڈیزل کی قیمتیں 20 جنوری کو بالترتیب 65.45 روپے، 67.23 روپے، 68.53 روپے اور 69.14 روپے فی لیٹر تھی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔