پٹرول -ڈیزل مسلسل دوسرے دن ہوا 35-35 پیسے مہنگا

دارالحکومت دہلی میں آج پٹرول 35 پیسے فی لیٹر بڑھ کر 105.14 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 93.87 روپے فی لیٹر ہو گیا ہے۔

پٹرول -ڈیزل، تصویر آئی اے این ایس
پٹرول -ڈیزل، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

نئی دہلی:عالمی بازار میں خام تیل کی قیمت بڑھنے کے درمیان ملک میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں جمعہ کے روز مسلسل دوسرے دن 35-35 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا۔ دارالحکومت دہلی میں آج پٹرول 35 پیسے فی لیٹر بڑھ کر 105.14 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 93.87 روپے فی لیٹر ہو گیا ہے۔

قبل ازیں پیر کو مسلسل ساتویں دن پٹرول 30 پیسے فی لیٹر اور ڈیزل 35 پیسے فی لیٹر مہنگا ہوا تھا۔ اس کے بعد دو دن تک قیمتیں مستحکم رہیں لیکن آج پھر اس میں شدت آگئی۔ اضافے کے بعد ممبئی میں پٹرول 111.09 روپے اور ڈیزل 101.78 روپے فی لیٹر ہو گیا ہے۔ مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں پٹرول 113.73 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 103.03 روپے فی لیٹر مہنگا ہو گیا ہے۔ جھارکھنڈ کی راجدھانی رانچی میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برابر ہونے کے قریب پہنچ گئی ہیں۔ رانچی میں پٹرول 99.60 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 99.07 روپے فی لیٹر تک پہنچ گیا ہے، لیکن رانچی میں پٹرول اب بھی پورے ملک میں سب سے سستا ہے۔


ابھی ملک کے بیشتر بڑے شہروں میں پٹرول کی قیمت 100 روپے فی لیٹر سے تجاوز کرچکی ہے اور ملک کے بیشتر بڑے شہروں میں ڈیزل بھی ایک سنچری لگانے کی طرف بڑھ رہا ہے۔ کچھ شہروں میں یہ 100 روپے سے تجاوز کر گیا ہے۔ یہ مہینے 4 اکتوبر اور اس کے بعد 12 اور 13 اکتوبر کے علاوہ ہر دن قیمتیں بڑھی ہیں۔ اس ماہ میں پٹرول 3.50 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 4 روپے فی لیٹر مہنگا ہو گیا ہے۔

عالمی بازار میں خام تیل اب بھی اونچی سطح پر ہے۔ جمعرات کو، امریکہ میں خام تیل میں اتار چڑھاؤ کا رجحان دیکھا گیا۔ اس دوران برینٹ خام تیل کی قیمت 0.82 ڈالر اضافے کے ساتھ 84 ڈالر فی بیرل ہو گئی۔ امریکی خام تیل 0.87 ڈالر اضافے کے ساتھ 81.31 ڈالر فی بیرل رہا۔ آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق دہلی میں پٹرول 105.14 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 93.87 روپے فی لیٹر تک پہنچ گیا۔


پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا روزانہ جائزہ لیا جاتا ہے اور اسی بنیاد پر ہر روز صبح 6 بجے سے نئی قیمتوں کا اطلاق ہوتا ہے۔

شہر کا نام —— پٹرول (روپے/لیٹر) —— (ڈیزل روپے/لیٹر)

دہلی ————— 105.14 —————— 93.87

ممبئی ————— 111.09 —————— 101.78

چنئی ————— 102.40 -—————- 98.26

کولکتہ ———— 105.76 —————— 96.98

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔