’کہاں ہو مہاراج ، وکاس آپ کا پتہ پوچھ رہا ہے‘۔ ایس پی کا یوگی پر جوابی حملہ

ایس پی نے یو گی آدتیہ ناتھ کے خلاف ٹویٹ کیا ہے جس میں لکھا ہے مہاراج جی کہاں ہو لاپتہ؟ ساڑھے چار سال سے اتر پردیش کا وکاس پوچھ رہا ہے آ پ کا پتہ۔

ٹویٹر گریب تصویر سوشل میڈیا
ٹویٹر گریب تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

جیسے جیسے اتر پردیش میں اسمبلی انتخابات کا وقت قریب آ رہا ہے ویسے ویسے سیاسی پارٹیوں کے ایک دوسرے پر سیاسی حملے تیز ہو رہے ہیں ۔ اتر پردیش میں آئندہ برس اسمبلی انتخابات ہونے ہیں ۔ اب بر سر اقتدار بی جے پی اور حزب اختلاف کی پارٹی سماجوادی پارٹی (ایس پی) کے درمیان پوسٹر جنگ تیز ہو گئی ہے۔

واضح رہے بی جے پی نے سابق وزیر اعلی اکھیلیش یادو کو ’گمشدہ‘ بتایا تھا اب اس کا پلٹوار کرتے ہوئے ایس پی نے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کو لاپتہ بتایا ہے۔ ایس پی میڈیا کنسلٹنٹ آشیش یادو نے بی جے پی کے پوسٹر کا جواب دیتے ہوئے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کو لاپتہ بتایا ہے۔


ایس پی نے اپنے پوسٹر میں لکھا ہے ’’ وزیر اعلی کے کامو کے طور پر یوگی آدتیہ ناتھ نے صرف ایس پی حکومت کے کاموں کا فیتا کاٹا ہے۔‘‘ مزید لکھا ہے مہاراج جی کہاں ہو لاپتہ؟ ساڑھے چار سال سے اتر پردیش کا وکاس پوچھ رہا ہے آ پ کا پتہ۔‘‘

بی جے پی کی ریاستہ اکائی نے اکھیلیش یادو کو گمشدہ بتاتے ہوئے حملہ کیا ہے۔ اتر پردیش بی جے پی کے ٹویٹر ہیندل سے ٹویٹ کر کے اعظم گڑھ کے رکن پارلیمنٹ کے طور پر اکھیلیش یادو کو گمشدہ بتایا تھا۔اس میں ان کی تصویر کے ساتھ یہ بھی لکھا تھا کہ اے سی میں بیٹھ کر دن بھر ٹویٹ کرنے کا کام کرنے والے اکھیلیش اپنے پارلیمانی حلقہ سے غائب ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔