پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 17ویں روز بھی کوئی کمی بیشی نہیں
گزشتہ روز امریکی مارکیٹ میں برینٹ کروڈ 0.44 ڈالر اضافے کے ساتھ 74.36 ڈالر فی بیرل اور امریکی خام تیل 1.27 ڈالر اضافے کے ساتھ 70.56 ڈالر فی بیرل رہا۔

نئی دہلی: دہلی میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں بدھ کے روز مسلسل 17 ویں دن مستحکم رہیں، جبکہ امریکی تیل کے ذخائر میں کمی کے بعد کل بین الاقوامی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ 5 ستمبر کو ان دونوں ایندھنوں کی قیمتوں میں 15 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی۔ آج دہلی میں پٹرول 101.19 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 88.62 روپے فی لیٹر فروخت ہو رہا۔
امریکی تیل کے ذخائر میں کمی کو ظاہر کرنے والے اعداد و شمار کے جاری ہونے کے بعد کل خام تیل میں اضافہ ہوا۔ گزشتہ روز امریکی مارکیٹ میں برینٹ کروڈ 0.44 ڈالر اضافے کے ساتھ 74.36 ڈالر فی بیرل اور امریکی خام تیل 1.27 ڈالر اضافے کے ساتھ 70.56 ڈالر فی بیرل رہا۔
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا روزانہ جائزہ لیا جاتا ہے اور اسی بنیاد پر ہر روز صبح 6 بجے سے نئی قیمتوں کا اطلاق ہوتا ہے۔
شہر کا نام —— پٹرول (روپے/لیٹر) —— (ڈیزل روپے/لیٹر)
دہلی ————— 101.34 —————— 88.77۔
ممبئی ————— 107.26 —————— 96.19۔
چنئی ————— 98- 98.96 -—————- 93.26۔
کولکتہ ———— 101.62 —————— 91.71۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔