پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں 33ویں روز بھی اعلیٰ ترین سطح پر برقرار، عوام کو کوئی راحت نہیں

قومی دارالحکومت دہلی میں ویٹ میں کمی کی وجہ سے انڈین آئل کارپوریشن لمیٹڈ (آئی او سی ایل) کے اسٹیشنز پر پٹرول کی قیمت 95.41 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 86.67 روپے فی لیٹر پر رہی۔

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں/ تصویر آئی اے این ایس
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں/ تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

نئی دہلی: بین الاقوامی مارکیٹ سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کے باوجود پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مسلسل 33ویں روز بھی اعلیٰ ترین سطح پر مستحکم رہیں۔ ویٹ کی شرح میں تخفیف کی وجہ سے 2 دسمبر کو دہلی میں پٹرول کی قیمت میں تقریباً 8 روپے فی لیٹر کی کمی ہوئی تھی، اس کے بعد بھی دہلی میں پٹرول اب بھی 95.41 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 86.67 روپے فی لیٹر پر مستحکم ہے۔

آج عالمی سطح پر کاروبار کا آغاز سنگاپور میں اضافے کے ساتھ ہوا۔ لندن برینٹ کروڈ 0.38 فیصد اضافے کے ساتھ 73.36 ڈالر فی بیرل اور یو ایس کروڈ 0.53 فیصد اضافے کے ساتھ 69.86 ڈالر فی بیرل پر کاروبار کر رہا ہے۔ مرکزی حکومت کی جانب سے دیوالی کے موقع پر پٹرول اورڈیزل پر ایکسائز ڈیوٹی میں بالترتیب 5 اور 10 روپے فی لیٹر کی کمی سے ملک میں ان دونوں ایندھنوں کی قیمتوں میں کمی آئی تھی۔ اس کے بعد اتر پردیش، کرناٹک سمیت ملک کی 22 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں نے ان دونوں مصنوعات پر ویلیو ایڈڈ ٹیکس (ویٹ) کو کم کیا تھا۔


دہلی حکومت نے بھی پٹرول پمپ مالکان کے بڑھتے دباؤ کے تحت پٹرول پر ویٹ میں 30 فیصد کمی کا اعلان کیا، جس سے دہلی میں پٹرول 8.56 روپے فی لیٹر سستا ہو گیا۔ ڈیزل پر ویٹ کی شرح میں کوئی کمی نہیں کی گئی جس کی وجہ سے یہ پرانی قیمتوں پر اب بھی برقرار ہے۔ دہلی این سی آر میں اتر پردیش اور ہریانہ سرکاروں کی جانب سے ویٹ میں کمی نے پٹرول اور ڈیزل کو دہلی کے مقابلے سستا کردیا تھا، جس کا دارالحکومت میں اس کی فروخت پر بڑا اثر پڑا تھا۔ جس کی وجہ سے ڈیلرز نے کجرہوال حکومت پر ویٹ کم کرنے کے لیے دباؤ ڈالا۔

گھریلو بازار میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 33ویں روز بھی کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ قومی دارالحکومت دہلی میں ویٹ میں کمی کی وجہ سے انڈین آئل کارپوریشن لمیٹڈ ( آئی او سی ایل) کے اسٹیشنز پر پٹرول کی قیمت 95.41 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 86.67 روپے فی لیٹر پر رہی۔ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کاروزانہ جائزہ لیا جاتا ہے اور اسی کی بنیاد پر نئی قیمتیں ہر روز صبح 6 بجے سے لاگو ہوتی ہیں۔


آج ملک کے چار بڑے میٹرو میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں کچھ یوں رہیں۔

شہر کا نام—— پٹرول (روپے/ لیٹر)——(ڈیزل روپے/ لیٹر)

دہلی —————— 95.41 —————— 86.67

ممبئی-——————109.98—————— 94.14

چنئی ——————101.40 —————— 91.43

کولکتہ —————— 104.67——————-89.79

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔