ایک لاکھ سے زیادہ گیمرس کی نجی جانکاری افشا، نام اور فون نمبر بھی ظاہر!

گیمنگ ہارڈویئر فروخت کنندہ 'ریجر' کے ذریعہ غلطی سے ایک لاکھ سے زائد گیمرس کی نجی جانکاری افشا ہو گئی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ نام، ای میل، فون نمبر سمیت کئی اہم جانکاریاں ظاہر ہو گئی ہیں جو فکر انگیز ہے

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس
user

تنویر

گیمنگ ہارڈ ویئر فروخت کرنے والے 'ریجر' کے ذریعہ غلطی سے ایک لاکھ سے زائد گیمرس کی نجی جانکاری افشا ہو گئی ہے اور ہیکرس کے ذریعہ استحصال کے لیے یہ تقریباً ایک مہینے سے دستیاب تھی۔ سیکورٹی ریسرچر وولیڈیمر ڈیاچینکو کی نظر میں پہلی بار یہ بات سامنے آئی ہے کہ 18 اگست کو 'ریجر' کی ویب سائٹ پر گاہکوں کا ڈاٹا برسرعام طور پر ظاہر ہو گیا تھا، حالانکہ ایسا سرور مِس کنفگریشن کے سبب ہوا تھا۔

لیک یعنی افشا ہوئے ڈاٹا میں پورا نام، ای میل، فون نمبر، کسٹمر انٹرنل آئی ڈی، آرڈر نمبر، آرڈر ڈیٹیلس، بلنگ اور شپنگ ایڈریس سبھی شامل رہے تھے۔ اس آن لائن مس کنفگریشن کے بارے میں پتہ لگنے کے فوراً بعد ڈیاچینکو نے تین ہفتے کے درمیان 'ریجر' کے سنگ کئی بار رابطہ کرنے کی کوشش کی۔


'لنکڈاِن' پر اپنے ایک پوسٹ میں ڈیاچینکو نے کہا کہ "میرا پیغام کمپنی کے اندر صحیح لوگوں تک کبھی نہیں پہنچا اور عوامی طور پر اس کی پہنچ نہ ہو پائے، یہ یقینی کرانے تک غیر تکنیکی اسسٹنٹ منیجروں کے ذریعہ تین ہفتہ سے زیادہ وقت تک لگاتار رابطہ قائم کیا گیا۔" دراصل ریجر ایک عالمی سطح کی گیمنگ ہارڈویئر بنانے والی کمپنی ہے جو ایسپورٹس اور مالی سروس فراہم کرتی ہے۔ اپنے ایک بیان میں کمپنی نے سرور مس کنفگریشن ہونے کی بات کا اعتراف کیا ہے۔

کمپنی نے کہا کہ "ہمیں ولوڈیمر کے ذریعہ ایک سرور مِس کنفگریشن کے بارے میں مطلع کرایا گیا تھا، جس کے ذریعہ سے ممکنہ آرڈر ڈٹیلس، گاہک اور شپنگ جانکاری سے متعلق جانکاریوں کا انکشاف ہوا ہے۔ حالانکہ کریڈٹ کارڈ نمبر یا پاس ورڈ جیسے کسی دیگر ضروری ڈاٹا کا انکشاف اس میں نہیں ہوا ہے۔" کمپنی نے مزید کہا کہ "حالانکہ اعداد و شمار کے برسرعام ہونے سے پہلے ہی سرور مِس کنفگریشن کے مسئلہ کو 9 ستمبر تک ٹھیک کر لیا گیا۔"

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔