نظام الدین مرکز نہیں ہوگا بند، دہلی ہائی کورٹ نے 14 اکتوبر تک کھلا رکھنے کی دی اجازت

دہلی پولیس نے نظام الدین مرکز کی انتظامیہ سے داخلی اور خارجی دروازوں کے ساتھ ساتھ ہر منزل کی سیڑھیوں پر سے لاپتہ سی سی ٹی وی کیمروں کو وہاں دوبارہ نصب کرنے کی ہدایت دی ہے۔

نظام الدین مرکز
نظام الدین مرکز
user

قومی آوازبیورو

دہلی ہائی کورٹ نے پیر کے روز نظام الدین مرکز میں مسجد احاطہ کی پانچ منزلہ عمارت کو نماز کے لیے پھر سے کھولنے کی اجازت دینے والے اپنے عبوری حکم کو 14 اکتوبر تک بڑھا دیا ہے۔ جسٹس جسمیت سنگھ نے یکم اپریل کے عبوری حکم کو آگے بڑھاتے ہوئے کہا کہ 14 اکتوبر کو سماعت کی آئندہ تاریخ تک گزشتہ حکم ہی جاری رہے گا۔

نظام الدین مرکز احاطہ میں کووڈ پازیٹو معاملوں میں تیزی کے بعد 30 مارچ 2020 سے ہی مرکز بند تھا۔ 16 مارچ کو ہائی کورٹ نے شب برات کے مدنظر یکساں ضابطے اور شرائط کے ساتھ لوگوں کے لیے مسجد کھولنے کی اجازت دی تھی۔ اسی بنچ نے رمضان کے دوران پابندیوں میں ڈھیل دینے کی دہلی وقف بورڈ کی عرضی قبول کرتے ہوئے کووڈ پروٹوکول اور سوشل ڈسٹنسنگ پر سکتی سے عمل کے ساتھ مسجد کو کھولنے کی اجازت دی تھی۔


اس دوران یہ بھی واضح کیا گیا کہ ’تبلیغی سرگرمیوں‘ سمیت احاطہ میں کوئی پروگرام نہیں ہو سکتا اور ہدایت دی گئی ہے کہ صرف نماز ادا کی جا سکتی ہے۔ ساتھ ہی عدالت نے انتظامیہ کو ہر منزل پر سی سی ٹی وی کیمروں سے بھیڑ کی نگرانی کرنے کی ہدایت بھی دی ہے۔ دہلی پولیس نے بھی نظام الدین مرکز کی انتظامیہ سے داخلی و خارجی دروازے کے ساتھ ساتھ ہر منزل کی سیڑھیوں پر سے لاپتہ سی سی ٹی وی کیمروں کو دوبارہ وہاں نصب کرنے کی ہدایت دی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔