عوام بگاڑیں گے بی جے پی کے جھوٹ کا کھیل: اکھلیش

اکھلیش نے اتوار کو کہا کہ اترپردیش میں ایس پی حکومت کے ذریعہ کشتی، ایتھیلٹس، ہاکی اور کرکٹ کے کھلاڑیوں کو دئیے جانے والے یش بھارتی اعزاز بھی بی جے پی کی یوگی حکومت نے بند کر دئیے۔

 اکھلیش یادو، تصویر یو این آئی
اکھلیش یادو، تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

لکھنؤ: سماج وادی پارٹی (ایس پی) سربراہ اکھلیش یادو نے سابقہ حکومتوں پر کھیل کی صلاحیتوں کو نظر انداز کرنے کے وزیر اعظم نریندر مودی کے الزام پر پلٹ وار کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی حکومت نے تو کھلاڑیوں کے اعزاز بھی بند کر دیئے ہیں۔

اکھلیش نے اتوار کو کہا کہ اترپردیش میں ایس پی حکومت کے ذریعہ کشتی، ایتھیلٹس، ہاکی اور کرکٹ کے کھلاڑیوں کو دئیے جانے والے یش بھارتی اعزاز بھی بی جے پی کی یوگی حکومت نے بند کر دئیے۔ انہوں نے کہا کہ ایس پی حکومت میں بنائے گئے کھیل انفرااسٹرکچر کو بھی برباد کر دیا گیا۔ انہوں نے پوچھا کہ بی جے پی بتائے کہ اترپردیش کے کھیل۔ انفراسٹرکچر کے لئے مرکزی حکومت نے کتنا تعاون دیا ہے۔


اکھلیش نے وزیر اعظم مودی کے الزامات کو جھوٹ کا پلندہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ’عوام بائیس میں بی جے پی کا ’جھوٹا کھیل‘ بگاڑ دے گی۔ قابل ذکر ہے کہ مودی نے میرٹھ میں میجر دھیان چند کھیل یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھتے ہوئے کہا کہ گزشتہ حکومتوں میں کھیل کے نام پر اترپردیش میں مجرمین اور مافیاؤں کے الگ ہی ’کھیل‘چلتے تھے۔

گزشتہ حکومتوں میں خواتین کے محفوظ نہ ہونے کے مودی کے الزامات کا جواب دیتے ہوئے اکھلیش نے کہا کہ اترپردیش کے لوگ ’ہاتھرس سے لے کر اناؤ تک ہوئے خاتون ہراسانی کے معاملے کو نہیں بھولیں گے۔ بی جے پی ذہنیت خاتون مخالف رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’گھر پریوار والے ہی ہیں۔ بیٹیوں اور بہوؤں کے احترام کا مطلب سمجھتے ہیں۔ اترپردیش کی خواتین اس کا جواب 2022 کے انتخابات میں دیں گی۔


اکھلیش یادو نے اترپردیش میں آنے والے اسمبلی انتخابات کے پیش نظر آج ضلع لکھنؤ میں سماج وادی وجے یاترا کے دسویں مرحلے کا آغاز کرکے دو اسمبلی حلقوں میں منعقد عوامی ریلیوں میں بی جے پی کی یوگی اور مودی حکومت پر جم کر حملہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایس پی کے وقت بنے روزگار، جدید۔تکنیک اور ترقی کے دروازے سے ہی آج کی سماج وادی وجئے رتھ یاترا کا آغاز ہوا۔

لکھنؤ کے موہن لال گنج کے قاسم پور رہتاس میدان میں منعقد عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے اکھلیش نے الزام لگایا کہ بی جے پی میں ہی سب سے زیادہ جرائم پیشہ افراد اور زمین مافیا شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ’سب سے زیادہ اگر مافیا اور مجرم کسی پارٹی میں ہیں تو وہ بی جے پی ہے۔


اکھلیش نے کہا کہ اعداد اٹھا کر دیکھ لیجئے تو پتہ چل جائے گا کہ آج اگر کہیں کھلے میں مافیا گھوم رہے ہیں تو وہ بی جے پی کی بدولت ہیں۔ انتخابات میں برہمن ووٹروں کو اپنی جانب مائل کرنے کے لئے ایس پی سربراہ نے تھانہ گوسائی گنج کے مہرا کلاں گاوں میں بھگوان پرشو رام کی مندر میں پوجا کی۔ انہوں نے کہا کہ ایس پی حکومت میں سنسکرت کے فروغ کے لئے 30 کروڑ روپئے کا بجٹ طے تھے جسے اب بند کر دیا گیا ہے۔ ایس پی حکومت بننے پر سنسکرت کالجوں اور ٹیچروں سے جڑی سبھی پرانی اسکیمات کو دوبار شروع کیا جائے گا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */