بی جے پی اقتدار میں بے روزگاری کے سبب لوگ بھکمری کے دہانے پر: ڈاکٹر ایوب

ڈاکٹر ایوب سرجن نے کہا کہ حکومت جو اقتصادی پالیسی نافذ کر رہی ہے اس سے عام آدمی کے برعکس سرمائے داروں کی تجوری بھر رہی ہے۔

ڈاکٹر ایوب، تصویر ٹوئٹر@ppayub
ڈاکٹر ایوب، تصویر ٹوئٹر@ppayub
user

یو این آئی

پرتاپ گڑھ: ملک میں بے روزگاری و مہنگائی عروج پر ہونے کے سبب آج پریشان حال لوگوں کے سامنے ایک اہم مسئلہ ہے۔ حکومت مہنگائی و بے روزگاری پر کنٹرول کرنے کے برعکس ملک میں آئندہ ہونے والے اسمبلی الیکشن کے لئے فرقہ وارانہ حمکت عملی پر کام کرنے میں مصروف ہے، جس کے سبب لوگ بے کاری و بھکمری کے دہانے پر پہنچ گئے ہیں۔ پیس پارٹی کے قومی صدر ڈاکٹر ایوب سرجن نے میڈیا کو جاری بیان میں مذکورہ تاثرات کا اظہار کیا۔

ڈاکٹر ایوب سرجن نے کہا کہ جب سے بی جے پی مرکز و صوبوں میں زیر اقتدار ہے اسی وقت سے ملک میں ابتر اقتصادی پالیسی کے سبب بے روزگاری بڑھی اور نجکاری سے حالات بگڑے ہیں، اس سے صرف سرمائے داروں کو فائدہ پہنچ رہا ہے۔ حکومت جو اقتصادی پالیسی نافذ کر رہی ہے اس سے عام آدمی کے برعکس سرمائے داروں کی تجوری بھر رہی ہے۔ نوٹ بندی کے بعد کورونا اوقات میں حکومت کی شدید ناکامی کے سبب جہاں لوگوں کو جان گنوانی پڑی، وہیں اقتصادی طور پر جو گراوٹ آئی ہے، ابھی تک حکومت اسے سنبھالنے سے قاصر ہے۔


کورونا اوقات سے بند تجارت و صنعت کے سبب جو بے روزگاری و بے کاری بڑھی ہے اس سے ملک بھکمری کے دہانے پر ہے۔ بی جے پی اپنے تئیں لوگوں کے اشتعال کو دیکھتے ہوئے آئندہ اسمبلی الیکشن میں اپنی کامیابی کے لئے فرقہ وارانہ کارڈ کھیلنا شروع کر دیا ہے۔ بی جے پی ہندو مسلم نفرت کی سیاست کرکے پولرائزیشن کے سہارے کامیابی کا خواب دیکھ رہی ہے۔ مہنگائی بے روزگاری سے پریشان لوگوں کو اب گمراہ کرنے میں بی جے پی کامیاب نہیں ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ پیس پارٹی بی جے پی کی نفرت کی سیاست کو کامیاب نہیں ہونے دے گی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔