عوام بی جے پی کی حکمرانی سے نجات پانے کو بے چین: کانگریس

مودی حکومت پر عوام سے وعدہ خلافی کا الزام لگاتے ہوئے کانگریس ترجمان اکھلیش پرتاپ نے کہا کہ ترقیاتی انقلاب کا دعوی کرنے والی بی جے پی کی بکواس سے لوگ عاجز آ چکے ہیں اور انہیں سبق سکھانے کو بے تاب ہیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

دیوریا: مرکزی میں برسر اقتدار نریندر مودی حکومت پر عوام کے ساتھ وعدہ خلافی کا الزام لگاتے ہوئے کانگریس ترجمان اکھلیش پرتاپ سنگھ نے سنیچر کو کہا کہ ملک میں ترقیاتی انقلاب کا دعوی کرنے والی بھاتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) لیڈروں کی بکواس سے لوگ کافی پریشان ہوچکے ہیں اور آنے والے عام انتخابات میں ان کو سبق سکھانے کے لئے بے چین ہیں۔

اکھلیش پرتاپ سنگھ نے صحافیوں سے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی نے اپنے جملوں اور جھوٹ کے پلندوں پر کام کرتے ہوئے ملک کی عوام کو دھوکہ دینے کا کام کیا ہے۔ مودی نے یقین دہانی کرائی تھی کہ وہ پانچ سال میں اچھے دن لائیں گے ان کا یہ تیقن صرف اور صرف دھوکہ ثابت ہوا۔

حکومت پر طنز کستے ہوئے انہوں نے کہا’’ کیا ملک کی عوام کے کھاتوں میں 15۔15 لاکھ روپئے ٹرانسفر کئے گئے، کیا مہنگائی کم ہوئی،کیا گنگا کو صاف کیا گیا۔ کیا کاشی شہر کو کیوٹو بنایا گیا۔ کیا ملک میں 100 اسمارٹ سٹی بنائے گئے۔ ملک میں تیلوں کی قیمتوں میں کمی آئی۔ کیا داؤود کو ہندوستان لایا گیا کیا ہمارے اضافہ ہوا کیا ملک میں لوک پال کی تقرری ہوئی۔ اسی طرح سے دیگر وعدوں کے ساتھ مودی اقتدار میں آئے تھے، لیکن آج ان مسائل پر ان کی حکومت کچھ بھی بولنے کو تیار نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ بی جے پی جھوٹ بولنے والی پارٹی ہے۔ عوام بی جے پی کے قول و فعل کے تضاد سے اچھی طرح سے واقف ہوچکے ہیں اور موجودہ حکومت سے نجات چاہتے ہیں حکومت رافیل سودا معالے میں بدعنوانی پر خاموش ہے۔ اب عوام کے درمیان ایک کہاوت بڑی زوروشور کے ساتھ گردش میں ہے کہ’’ رافیل کا ریٹ (قیمت)و اجودھیا مندر کی ڈیٹ(تاریخ) نہیں‘‘عوام کو نہیں بتائیں گے‘‘۔

عام انتخابات میں اتحاد کے سوال پر کہا کہ ’’ کانگریس یو پی اے کا حصہ ہے اورہم لوگ ملک کر انتخاب میں حصہ لیں گے۔ ملک میں ہم کہیں بڑے بھائی بن کر تو کہیں چھوٹے بھائی بن کر انتخاب میں حصہ لیں گے۔ ملک کی عوام کانگریس اور ہمارے قائد راہل گاندھی کی جانب آس بھری نگاہوں سے دیکھ رہی ہے۔ ہم لوک سبھا انتخابات میں سب سےبڑی پارٹی کے طو ر پر ابھریں گے اترپردیش میں ہماری پارٹی کم سے کم چالیس سیٹوں پر کامیابی حاصل کرے گی۔

اکھلیش سنگھ نے کہا کہ ملک کی عوام مودی اور بی جے پی کے جملوں میں نہیں آنے والے ہیں عوام اس بار کے انتخاب میں بی جے پی کو 70 سالوں تک گھر میں بیٹھانے کا کام کریں گے کیونکہ ملک میں کسان، نوجوان اپنے کو ٹھگا ہوا محسوس کررہے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔