نظام میں یقین نہ ہونے کی وجہ سے لوگ حیدرآباد انکاؤنٹر پر خوش ہیں: مالیوال

دہلی خواتین کمیشن کی صدف سواتی مالیوال نے کہا ہے کہ لوگ حیدرآباد عصمت دری اور قتل معاملے کے ملزمان کو مڈبھیڑ میں مارگرائے جانے کی ستائش اس لئے کر رہے ہیں کیونکہ ان کا نظام میں کوئی یقین نہیں رہا

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

نئی دہلی: دہلی خواتین کمیشن کی صدر سواتی مالیوال نے جمعہ کے روز کہا کہ لوگ حیدرآباد عصمت دری اور قتل معاملے کے چاروں ملزمان کو مڈبھیڑ میں مارگرائے جانے کی ستائش کر رہے ہیں کیونکہ ان کا نظام میں کوئی یقین نہیں رہا۔

مالیوال نے کہا کہ مرکزی حکومت کو ایک موثر نظام بنانے کی ضرورت ہے تاکہ ایسے حالات پھر سے پیدا نہ ہوں کہ لوگ مڈبھیڑ کو قبول کرنے لگیں اور یہ انصاف دینے کا راستہ نہ بن جائے۔ دہلی خواتین کمیشن کی صدر عصمت دری اور قتل معاملے کے ملزمین کو جلد از جلد سزا دینے کے مطالبے کےلئے غیر معینہ مدت پر بھوک ہڑتال پر ہیں اور آج ان کی اس ہڑتال کا چوتھا دن ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر حکومت چھ مہینے کے اندر عصمت دری کرنے والوں کی سزا کو یقینی بنادیتی ہے تو ایسے حالات پیدا ہی نہیں ہوں گے اور لوگ نظام میں یقین کریں گے۔ مالیوال نے مڈبھیڑ میں چاروں ملزمین کو مار گرائے جانے کے سلسلے میں پوچھے گئے سوال پر کہا کہ جب کوئی بھاگنے کی کوشش کرے گا تو پولس اس طرح کا قدم اٹھائے گی۔


اس دوران نربھیا کے والدین نے مڈبھیڑ میں عصمت دری کے ملزمین کو مار گرائے جانے پر خوشی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ وہ یہ دیکھ کر خوش ہیں کہ کس طرح سے انصاف دیاگیا اور ملزمین کو مار گرایاگیا۔ مڈبھیڑ میں ملزمین کے مارے جانے کی اطلاع ملنے کے بعد شہر کے لوگو خصوصاً خواتین نے سائبر آباد پولس کے حق میں نعرے لگائے۔ مالیوال نے مرکزی حکومت اور وزیراعظم نریندرمودی سے عمل میں تیزی لانے اور عصمت دری کے ملزمین کو چھ مہینے کے اندر سزا دلانے والے قانون بنانے کےلئے سبھی وزرائے اعلی اور دیگر فریقوں کی میٹنگ بلانے کی اپیل کی ہے۔

ملزمین کو آج صبح تین سے چھ بجے کے درمیان مڈبھیڑ میں اس وقت ماراگیا جب انہیں کرائم سین کو دوبارہ بتانے کےلئے اس جگہ لے جایاگیا جہاں خاتون ویٹرنری ڈاکٹر کی لاش ملی تھی۔اس دوران ملزمین نے بھاگنے کی کوشش کی اور پولس پر پتھر پھینکے اور ان سے ہتھیار چھین کر ان پر گولی چلانی شروع کردی۔اس کے بعد پولس نے اپنی حفاظت کےلئے چاروں ملزمین -محمد عارف،نوین ،جولو شیواورچنتاکنتا چینا کیشوولو کو گولی ماردی۔


حیدرآباد مڈبھیڑ سے لوگوں میں اطمینان اور خوشی: کیجریوال

ادھر، دہلی کے وزیراعلی اروند کیجریوال نے کہا کہ حیدرآباد انکاؤنٹر اس سے لوگوں میں اطمینان اور خوشی پائی جا رہی ہے لیکن ملک کے نظم و نسق سے عوام کا بھروسہ ٹوٹنا باعث تشویش ہے۔

کیجریوال نے کہا، ’’حیدرآباد کے واقعہ سے لوگوں میں اطمینا اور خوشی ہے۔ یہ تشویش کا موضوع ہے کہ ملک کے نظم و نسق سے لوگوں کا یقین ٹوٹ چکا ہے۔ ہم سب کو مل کر نظم و نسق اور تفتیشی عمل کو مضبوط کرنا ہوگا تاکہ لوگ دوبارہ اس نظام پر یقین کرنے لگیں اور ہر متاثرہ کو جلد انصاف مل پائے۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 06 Dec 2019, 8:11 PM