بی جے پی-آر ایس ایس ہندوستان کو تقسیم کرنے میں مصروف: راہل گاندھی

راہل گاندھی نے کہا کہ ہندوستان میں نظریات کی جنگ چل رہی ہے، ایک طرف کانگریس کا 'جوڑو انڈیا' نظریہ ہے، دوسری طرف بی جے پی-آر ایس ایس کا 'توڑو انڈیا' نظریہ ہے

<div class="paragraphs"><p>تصویر ٹوئٹر</p></div>

تصویر ٹوئٹر

user

قومی آوازبیورو

پٹنہ: بہار کی راجدھانی پٹنہ میں اپوزیشن اتحاد کی میٹنگ سے قبل کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے ریاستی دفتر میں اپنے خطاب میں بی جے پی پر شدید حملہ کیا۔ راہل گاندھی نے کہا کہ نفرت کو نفرت سے نہیں کاٹا جا سکتا، بلکہ محبت سے کاٹا جا سکتا ہے، اسی لیے ہم محبت کی بات کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان میں نظریات کی جنگ جاری ہے۔ ایک طرف کانگریس کا 'جوڑوا انڈیا' نظریہ ہے، دوسری طرف بی جے پی-آر ایس ایس کا 'توڑو انڈیا' نظریہ ہے۔

راہل گاندھی نے کہا کہ کانگریس کا ڈی این اے بہار میں ہے۔ انہوں نے بھارت جوڑو یاترا کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے اس یاترا میں بہت مدد کی ہے۔ راہل گاندھی نے کہا کہ میں کہیں بھی جا کر لوگوں سے ملتا تھا، پوچھنے پر پتہ چلتا ہے کہ وہ بہار کے رہنے والے ہیں۔


کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے کہا کہ ہم مل کر بی جے پی کو شکست دینے جا رہے ہیں۔ آپ نے دیکھا ہوگا کہ کرناٹک میں بی جے پی لیڈروں نے بڑی بڑی تقریریں کیں، ہر کونے میں گئے لیکن نتیجہ آپ نے دیکھا کہ وہاں کیا ہوا۔ بی جے پی کہہ رہی تھی کہ ان کی زبردست جیت ہوگی اور جو ہوا وہ سب کے سامنے ہے۔

راہل گاندھی نے کہا کہ اگر ہم سب مل کر الیکشن لڑیں تو آئندہ لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی کو اقتدار سے ہٹایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کرناٹک کی طرح کانگریس اس سال مدھیہ پردیش، راجستھان اور چھتیس گڑھ اور تلنگانہ میں انتخابات جیتنے والی ہے۔ راہل گاندھی نے کہا کہ کانگریس پارٹی کے ایک ساتھ کھڑے ہوتے ہی بی جے پی غائب ہو گئی۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی مدھیہ پردیش میں ہارے گی اور ہم چھتیس گڑھ اور راجستھان میں واپسی کریں گے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔