پارلیمانی اجلاس: امید ہے حکومت تمام مسائل پر بحث کی اجازت دے گی، کانگریس

کانگریس کے جنرل سکریٹری جے رام رمیش نے ٹوئٹر پر کہا ’’ہمیں امید ہے کہ حکومت لوگوں کے ان تمام مسائل پر بحث کی اجازت دے گی، جنہیں حزب اختلاف کی جانب سے لگاتار اٹھائے جا رہے ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>جے رام رمیش / آئی اے این ایس</p></div>

جے رام رمیش / آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: مرکزی وزیر برائے پارلیمانی امور پرہلاد جوشی کی جانب سے پارلیمنٹ کا مانسون اجلاس 20 جولائی سے شروع ہونے کے اعلان کے بعد کانگریس نے کہا کہ امید ہے کہ حکومت تمام مسائل پر بحث کی اجازت دے گی، ان ایشوز پر بھی جن پر وزیر اعظم مودی نے خاموشی اختیار کی ہوئی ہے۔

کانگریس کے جنرل سکریٹری جے رام رمیش نے ٹوئٹر پر کہا ’’ہمیں امید ہے کہ حکومت لوگوں کے ان تمام مسائل پر بحث کی اجازت دے گی، جنہیں حزب اختلاف کی جانب سے لگاتار اٹھائے جا رہے ہیں، جن میں وہ موضوعات بھی شامل ہیں جن پر وزیر اعظم مودی نے خاموشی اختیار کی ہوئی ہے۔‘‘


انہوں نے جوشی کے ٹوئٹ کا جواب دیتے ہوئے یہ تبصرہ کیا۔ اس سے قبل جوشی نے کہا ’’پارلیمنٹ کا مانسون اجلاس 20 جولائی سے شروع ہوگا اور 11 اگست تک جاری رہے گا۔ ہم تمام جماعتوں سے گزارش کرتے ہیں کہ وہ مانسون اجلاس کے دوران قانون سازی کے کاروبار اور دیگر موضوعات پر بحث کریں۔‘‘

مانسون اجلاس نئے پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہونے کا امکان ہے جس کا افتتاح 28 مئی کو وزیر اعظم نریندر مودی نے کیا تھا۔ رمیش کے بیان سے اشارہ ملتا ہے کہ کانگریس مانسون اجلاس کے دوران کئی موضوعات اٹھائے گی، جس میں منی پور میں تشدد، اس معاملہ پر وزیر اعظم مودی کے علاوہ اور بھی کئی موضوعات شامل ہیں۔ حزب اختلاف کی جماعتیں حکومت کا محاصر کرنے کے لئے پوری تیاری کر رہی ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔